عوامی مفاد کے مسائل ترجیحی بنیادوں پرحل ہوں گی,عبدالعلیم خان

وفاقی وزیر کا ترقیاتی کاموں کو مربوط انداز میں انجام دینے کے عزم کا اظہار

اتوار 17 مارچ 2024 22:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مارچ2024ء) وفاقی وزیر نجکاری عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ این اے 117 کے طویل عرصے سے زیر التوا ء عوامی مفاد کے مسائل ترجیحی بنیادوں پرحل ہوں گے۔

(جاری ہے)

عبدالعلیم خان نے اپنے حلقہ انتخاب این اے 117 میں سابق چیئرمین ، وائس چیئرمین اور کونسلرز کے ہمراہ افطار کیا جبکہ اس موقع پر پی پی 145 اور 146 کے ایم پی ایز سمیع اللہ خان اور غزالی سلیم بھی افطار پارٹی میں شریک ہوئے۔

وفاقی وزیر عبد العلیم خان نے ترقیاتی کاموں کو مربوط انداز میں انجام دینے کے عزم کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ این اے 117 میں مرکزی دفتر قائم اور دونوں ایم پی ایز کے ساتھ مل کر کام ہوگا، حلقوں کی ترقی کیلئے مربوط لائحہ عمل بنا رہے ہیں۔سڑکوں کی تعمیر سے پہلے سیوریج اور دیگر امور یقینی بنائیں گے۔