چینی صدر کی ولادیمیر پیوٹن کو مبارک باد

پیر 18 مارچ 2024 15:36

چینی صدر  کی   ولادیمیر پیوٹن کو  مبارک باد
بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مارچ2024ء) چینی صدر شی جن پنگ نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کو دوبارہ مملکت کا سربراہ منتخب ہونے پر مبارک باد دی ہے۔ روسی خبر رساں ادارے تاس کے مطابق انہوں نے پیر کو اپنے پیغام میں کہا کہ آپ کا دوبارہ انتخاب مکمل طور پر اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ آپ کو روسی عوام کی حمایت حاصل ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ روس میں صدارتی انتخابات 15 سے 17 مارچ تک تک منعقد ہوئے۔

ریموٹ الیکٹرانک ووٹنگ پہلی بار استعمال کی گئی، جو ملک کے تقریباً ایک تہائی علاقوں میں بھی دستیاب تھی۔ مرکزی الیکشن کمیشن کے مطابق صدر ولادیمیر پیوٹن 87.32 فیصد ووٹوں کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں۔ قبل ازیں چینی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری بیان میں بھی روسی صدر ولادی میر پوٹن کو انتخاب میں کامیابی پر مبارک باد دی گئی تھی۔