سرگودھا کی 2 تحصیلوں بھلوال اور بھیرہ کی تین مین شاہراہوں کو سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل کرلیا گیا

پیر 18 مارچ 2024 15:50

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مارچ2024ء) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے حکم پر سرگودھا کی 2 تحصیلوں بھلوال اور بھیرہ کی تین مین شاہرائوں کو سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل کرلیا گیا جس میں للہ سے کندوال شاہ پور براستہ جھال چکیاں،لک موڑ بھلوال روڈ،بھیرہ ملکوال شاہ پور روڑ تا ساہیوال کی میں شاہراوں پر تعمیراتی کام جلد شروع کردیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے حکم پر محکمہ سی اینڈ ڈی ڈیبلیو پنجاب نے سرگودھا کی دو تحصیلوں بھلوال اور بھیرہ کی تین مین شاہراہوں کی تعمیر و مرمت کے لیے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل کر لیا ہے۔گزشتہ روز یہاں آمد پرصوبائی وزیر تعمیرات مواصلات پنجاب ملک صہیب احمد بھرتھ نے کہا کہ للہ سے کندوال شاہ پور براستہ جھال جگیاں،لک موڑ بھلوال روڑ، بھیرہ ملکوال شاہ پور روڑ تا ساہیوال کی شاہراہوں پر تعمیراتی کام جلد شروع کردیا جائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے ان شاہرائوں کو سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل کر کے تحصیل بھلوال اور تحصیل بھیرہ کی عوام کے دیرینہ مطالبات کو پورا کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان شاہرائوں کی تعمیر سے لوگوں کا معیار زندگی بہتر اور بہترین سفری سہولیات میسر آئیں گئیں۔انہوں نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر قیادت یہاں اپنے حلقہ این اے 82 اور پی پی 71 میں شاہراہوں کا جال بچھا دیا جائے گا اور خراب شاہراہوں کی بحالی پر تیزی سے کاموں کو مکمل کروایا جائے گا۔