بھارت کی فیکٹری بوائلر دھماکا،40مزدور زخمی

پیر 18 مارچ 2024 16:12

چندی گڑھ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مارچ2024ء) بھارت کی ریاست ہریانہ میں اسپیئر پارٹس بنانے والی فیکٹری کے اندر ڈسٹ کلیکٹر میں بوائلر پھٹنے سے 40 سے زائد کارکن زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سول سرجن سریندر یادو نے بتایا کہ ضلع کے ڈھروہیرا کے صنعتی علاقے میں واقع ایک فیکٹری کے اندر بوائلر دھماکے کے ایک المناک واقعے کے بعد ہم نے ہسپتالوں کو الرٹ کر کے فوری طور پر 10 ایمبولینسیں فیکٹری کی جانب روانہ کردی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ 40 سے زیادہ لوگ زخمی ہیں اور ایک زخمی کی حالت سنگین ہے۔ہریانہ کے وزیر اعلی نایاب سنگھ نے دھماکے پر افسوس کا اظہار کیا ہے اور مقامی انتظامیہ کو زخمیوں کو فوری طور پر ابتدائی طبی امداد اور مکمل علاج فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

متعلقہ عنوان :