جعلی چیئرمین نیب بھائی سمیت گرفتار

ملزمان شہریوں کو نیب کے سینئر افسر بن کر بلیک میل کرتے تھے

پیر 18 مارچ 2024 16:34

جعلی چیئرمین نیب بھائی سمیت گرفتار
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مارچ2024ء) نیب لاہور کے انٹیلی جنس ونگ نے اہم کارروائی کرتے ہوئے خود کو چیئرمین نیب بتانے والے جعلساز اور اس کے بھائی کو گرفتار کر لیا۔ترجمان نیب کے مطابق ملزمان شہریوں کو نیب کے سینئر افسر بن کر بلیک میل کرتے تھے۔

(جاری ہے)

نیب کے ترجمان نے بتایا کہ مذکورہ ملزمان کے خلاف شکایات آنے پر انٹیلی جنس ونگ نے ان کے خلاف کارروائی کی ہے۔ترجمان نیب کا مزید کہنا ہے کہ ملزمان سگے بھائی ہیں جو منصوبہ بندی سے ٹارگٹ کو ڈرا کر پیسے بٹورتے تھے۔نیب کے ترجمان نے کہا کہ ملزمان کو مزید تحقیقات کے لیے تھانہ چوہنگ پولیس کی تحویل میں دے دیا گیا ہے۔