ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ شہید بینظیرآباد کیجانب سے ہیومنٹیز گروپ میں میٹرک اور انٹر کرنے کے لئے خواہشمند امیدواروں کو موقع فراہم

پیر 18 مارچ 2024 17:06

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مارچ2024ء) ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ شہید بینظیرآباد کے ناظم امتحانات نے اپنے جاری کردہ اعلامیہ میں بتایا ہے کہ تعلیمی بورڈ کے چیئرمین کی جانب سے بورڈ آف گورنرز کی منظوری کے بعد پرائیویٹ رجسٹریشن کے قانون میں ترمیم کی گئی ہے جس کے تحت پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے امیدوار کے طور ہیومنٹیز گروپ میں میٹرک اور انٹر کرنے کے لئے خواہشمند امیدواروں کو موقع فراہم کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایسے امیدوار جنہوں نے 2021 یا اس سے قبل میٹرک پاس کی ہے وہ 8 ہزار 5 سو روپے فیس کے ساتھ ایچ ایس سی پارٹ ون اور ٹو (انٹر) کے سالانہ امتحانات 2024 میں ایک ہی وقت حصہ لے سکیں گے جبکہ وہ امیدوار جنہوں نے 2021 کے سالانہ امتحانات یا اس سے قبل آٹھویں جماعت پاس کی ہے وہ بھی 8500 روپے فی کے ساتھ 2024 کے سالانہ امتحانات کے دوران ایس ایس سی پارٹ ون اور ٹو (میٹرک) کے امتحانات میں حصہ لے سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :