Live Updates

ابھی تک آزاد حیثیت سے ہوں کیوں کہ آزاد کا سیزن چل رہا ہے، فیصل واوڈا

پیر 18 مارچ 2024 21:44

ابھی تک آزاد حیثیت سے ہوں کیوں کہ آزاد کا سیزن چل رہا ہے، فیصل واوڈا
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مارچ2024ء) سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ ابھی تک آزاد حیثیت سے ہوں کیوں کہ آزاد کا سیزن چل رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سینیٹ انتخابات کیلئے آزاد امیدوارفیصل واوڈاکیکاغذات کی جانچ پڑتال مکمل ہوچکی ہے، اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب پارٹی کا سیزن چلے گا تو پارٹی دیکھ لیں گے، ابھی تک تو میں کسی کو جوائن نہیں کررہا کیوں کہ آزاد کا سیزن چل رہا ہے،اس لیے میں بھی ابھی تک آزاد ہوں اور آزاد ہی آوں گا، ہار اور جیت کا الیکشن کے دن پتہ چلتا ہے، ہار اور جیت عزت کے ساتھ قبول کرنی چاہیے ۔

سابق وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ میں نے یہ ضرور کہا آصف زرداری کے بیٹے جیسا ہوں کیوں کہ آصف زرداری نے مجھے بیٹے کی طرح مخاطب کیا ہے لیکن میں ایک ہی پارٹی میں آیا تھا، جس میں 15سال کام کیا، پارٹی کی کچھ غلطیاں تھیں، جب پارٹی اور چیئرمین آسمان سے باتیں کررہیتھے تو مجھے نکال دیا گیا، اب تو میں ان کے بارے میں ہنس کر ہی بات کرسکتا ہوں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کا حصہ بننے کیلئے بھی سیزن ہوتا ہے لین دین ہوتی ہے، 27 مارچ اور 2 اپریل اہم دن ہیں، جن کے ساتھ میں رہا ان کے بارے سوال کریں تو جواب دوں گا، آپ تمام پارٹیوں کے ساتھ مخالفت کرسکتے ہیں، اگر آپ آئی ایم ایف پر سیاست کررہے ہیں تو ملک اور لوگوں کی تقدیر سے کھیل رہے ہیں، آئی ایم ایف مخالف بیان کی ایسے ہی مذمت کرنی چاہیے جیسے 9 مئی کے واقعات کی ہوئی۔

فیصل واوڈا یہ بھی کہہ چکے ہیں کہ عمران خان کو سمجھایا ان کو سمجھ نہیں آیا، اب بھی سمجھ نہیں آ رہا، عمران خان سے گزارش ہے مولا جٹ کی سیاست چھوڑیں اور جمہوری راستہ نکالیں، پاکستان کو، ادروں کو، قوم کو، اپنے آپ کو بھنور سے نکالیں، رمضان کے بعد علی امین گنڈاپور کیلئے پریشانیاں شروع ہوں گی، وزیراعلی خیبرپختونخوا مدت پوری نہیں کر پائیں گے، میرے خیال سے یہ حکومت بھی دو ڈھائی سال ہی رہے گی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات