سوشل میڈیا پر شہداکے خلاف توہین آمیز مہم چلانا قوم سے غداری اور ملک دشمنی ہے ، عبدالرحمن کھیتران

پیر 18 مارچ 2024 22:18

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مارچ2024ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) بلوچستان کے رہنما رکن صوبائی اسمبلی و سابق وزیر سردار عبدالرحمان کھیتران نے کہاہے کہ تمام تر سیاسی و گروہی وابستگیوں سے بالاتر مادر وطن کی نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کے محافظ اور شہدا پاکستان کا فخر اور قومی اثاثہ ہیں۔سوشل میڈیا پر شہداکے خلاف توہین آمیز مہم چلانا قوم سے غداری اور ملک دشمنی ہے ذمہ دار عناصر کو انصاف کے کٹہرے میں لاکر قرارواقعی سزاد ی جائے۔

یہ بات انہوں نے شوشل میڈیا پر شہدا کی بے حرمتی کرنے والے ملک دشمن عناصر کی مذمت کرتے ہوئے کہی انھوں نے مزید کہا کہ باشعور پاکستانی قوم اپنے قومی وقار تشخص اور اثاثوں کے تحفظ کے لیے پرعزم اورایسے ملک دشمن عناصر کی بیخ کنی کے لیے حکومت اور اپنے عسکری اداروں کے ساتھ متحد ہے ریاست کا ین اور قانون کسی بھی سیاسی جماعت یا گروہ کو ملک دشمن قوتوں کے ایماپر اس کی بے حرمتی یا تضحیک کی اجازت نہیں دیتا۔

(جاری ہے)

اپنے مذموم مقاصد کے حصول کے لیے شہدا کی قربانیوں کوتوہین امیزہ مزحیہ انداز میں تنقید و بے حرمتی کرنے والے منفی عناصر کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں اعلی عدلیہ حکومت اور ریاستی ادارے ملک دشمن قوتوں کی ایما پر قومی تشخص کے خلاف ہونے والی سازشوں کا فوری نوٹس لیں اور زمہ دار عناصر کے خلاف ینی اور قانونی کاروای عمل میں لاتے ہوئے نشان عبرت بنایں۔تاکہ مستقبل میں کسی کو بھی ایسی گھناونی حرکت کرنے کی جرات نہ ہو۔