وزیر اعلی خیبر پختونخوا کامکان کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے چھ افراد جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار

پیر 18 مارچ 2024 23:01

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مارچ2024ء) وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے جنوبی وزیرستان کے علاقہ راغزئی میں مکان کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے چھ افراد جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ ضلعی انتظامیہ کو متاثرہ خاندان کو فوری ریلیف اور زخمیوں کو بروقت طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت دے دی۔جنوبی وزیرستان کے علاقہ راغزئی میں مکان کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے چھ افراد جاں بحق ہوگئے۔

(جاری ہے)

وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈ ا پور نے واقعے پر افسوس کا اظہار کیا۔۔ وزیر اعلی نے متاثرہ خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہارکیا ۔ وزیر اعلی نے جاں بحق افراد کی معفرت اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ۔ وزیر اعلی نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ وزیر اعلی نے متعلقہ ضلعی انتظامیہ کو متاثرہ خاندان کو فوری ریلیف اور زخمیوں کو بروقت طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت دی ۔ وزیر اعلی نے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دلی افسوس ہوا۔۔وزیر اعلی کا کہنا تھا کہ متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

متعلقہ عنوان :