Live Updates

میرے انٹرویو میں دیئے گئے بیان کو سیاق اسباق سے ہٹ کر تنازع سمجھا گیا

کیا کوئی اختلاف رائے یا تنقید نہ کی جائے؟ مجھے سمجھا جاتا ہےکہ میں اسٹیبلشمنٹ کا آدمی ہوں کیونکہ میں گرفتار نہیں ہوا، میرے خلاف مہم چلانے میں میرے مہربانوں کا ہی کردار ہے۔ مرکزی رہنماء پی ٹی آئی شیرافضل مروت کی گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 18 مارچ 2024 21:36

میرے انٹرویو میں دیئے گئے بیان کو سیاق اسباق سے ہٹ کر تنازع سمجھا گیا
لاہور( اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 18 مارچ 2024ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ میرے انٹرویو میں دیئے گئے بیان کو سیاق اسباق سے ہٹ کر تنازع سمجھاگیا، کیا کوئی اختلاف رائے یا تنقید نہ کی جائے؟ مجھے سمجھا جاتا ہے کہ میں اسٹیبلشمنٹ کا آدمی ہوں کیونکہ میں گرفتار نہیں ہوا، میرے خلاف مہم چلانے میں میرے مہربانوں کا ہی کردار ہے۔

انہوں نے اے آروائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے جو ٹی وی انٹرویو میں بیان دیا اس کے سیاق واسباق سے ہٹ کر دیکھا گیا، میں نے بیان دیا تھا کہ عمران خان نے شیرانی گروپ کے ساتھ اتحاد فائنل کرکے ٹکٹیں بھی طے ہوچکی تھیں، میں اس تین رکنی کمیٹی کا حصہ تھا، میں شیرانی کی پارٹی کو جوائن نہ کرنا غلطی قراردیا تھا، اس کے ساتھ ایم ڈبلیو ایم کی پارٹی کا بیان بھی تھا، لیکن کہا جارہا ہے کہ میں یہ بیان دیا کہ سنی اتحاد کونسل کو جوائن نہیں کرنا چاہیئے تھا، جبکہ اس کے سوا ہمارے پاس کوئی آپشن ہی نہیں تھا، شیرانی کی جماعت سے متعلق دھمکیاں ملی تھیں، کہ اس کوجوائن نہ کیا جائے، لیکن ہم نے بتانا تھا کہ ہم اس جماعت کو مسلکی بنیاد پر نہیں بلکہ اپنی سیٹیں بچانے کیلئے جوائن کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

شیر افضل مروت نے کہا کہ صاحبزادہ حامد رضا اپوزیشن ہم سے بڑھ کر کردار ادا کررہے ہیں، پی ٹی آئی ایک جمہوری جماعت ہے، کیا جماعت میں کوئی اختلاف رائے یا تنقید ہی نہ کی جائے؟ پھر جمہوریت کہاں گئی؟کیا ایسا ہونا چاہیئے کہ جو فیصلہ کرلیا گیا اس پر سرخم تسلیم کرلیں۔مجھے آج ایف آئی اے نے مریم نواز سے متعلق الزام میں طلب کیا تھا، میں نے ایف آئی اے میں تمام ڈیجیٹل سائبر شواہد پیش کئے، میں سمجھتا ہوں کہ میرے خلاف مہم چلانے میں میرے اپنے مہربانوں کا کردار ہے،مجھے سمجھا جاتا ہے کہ میں اسٹیبلشمنٹ کا آدمی ہوں،وہ اس لئے کہ میں ابھی تک گرفتار نہیں ہوا ہوں ، حالانکہ میں 5 دن گزارے ہیں، دسمبر کے مہینہ تھا دو چادریں دی گئی تھیں، میرے خلاف الزام تراشی اس وقت شروع ہوئی جب ریاست اور فوج کے حوالے سے نعرے ہم نے اپنے کنونشن میں متعارف کروائے تھے ، وہ انہیں قبول نہیں تھے، ہمارا جھگڑا پاک فوج کے ساتھ نہیں اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ ہے ،فوج کے خلاف سوشل میڈیا پر مہم چلانانفرت پھیلانا یہ عمران خان بھی نہیں چاہتا تھاکچھ لوگوں کی دکانداری ہی اس پر چل رہی ہے۔

یہ کون ہیں جو مجھ سے وضاحت طلب کررہے ہیں؟ان کی اپنی کیا اوقات ہے؟ ایک کینیڈا اور ایک یوکے میں بیٹھا ہے؟یہ ملک سے بھاگے ہوئے اور غدار وطن ہیں ۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات