Live Updates

}پنجاب حکومت کاٹیکس فری بجٹ عوام دوست ہے ،چوہدری ظفراقبال ناگرہ

پیر 18 مارچ 2024 22:25

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مارچ2024ء) مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی چوہدری ظفراقبال ناگرہ نے کہاہے کہ پنجاب حکومت کاٹیکس فری بجٹ عوام دوست ہے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف ارمسلم لیگ ن کے قائد میاں نوازشریف کا کسانوں کو ٹیوب ویل کے لئے سولر پینل دینے سے زراعت مستحکم ہوگی۔ آئی ایم ایف کے کہنے پر بجلی اور گیس اور کتنی مہنگی ہوگی عوام کے صبر کو کب تک آزمائیں گے تمام پارلیمانی جماعتوں کے لئے سوالیہ نشان ہے جس سے ثابت ہوتا ہے کہ میاں نوازشریف کوغریب عوام کااحساس ہے۔

(جاری ہے)

اُنہوں نے کہاکہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی قیادت میں ترقیاتی بجٹ کے لئے 655 ارب روپے، سماجی تحفظ سے متعلق اقدامات کے لئے 20 ارب روپے،صحت کے لیے 473.6 ارب روپے ، تعلیم کے لیے 596 ارب ،لوکل گورنمنٹ کے لیے 127.7 ارب روپے، رمضان پیکیج کے لیے 30 ارب روپے، مفت کتابوں کی فراہمی کے لیے 11 ارب روپے اور سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ کے لیے 12.5 ارب 9،پی کے ایل آئی انڈوومنٹ فنڈ کے لیے 10 ارب روپے، حفظان صحت کے توسیع پروگرام کے لیے 11.4 ارب روپے اور بجٹ میں زراعت پر 25.6 ارب روپے سبسڈی کے لیے مختص کیے گئے ہیں جس سے ثابت ہوتا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف ہرصورت معاشی استحکام سے عوام کوخوشحالی کے راستے پرگامزن کرناچاہتی ہیں۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات