Live Updates

ٹریفک قواعدکی مسلسل خلاف ورزی، زیک گولڈاسمتھ پر ڈرائیونگ کی پابندی لگ گئی

پیر 18 مارچ 2024 22:55

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مارچ2024ء) ٹریفک قواعد کی مسلسل خلاف ورزی پر کنزرویٹو لارڈ زیک گولڈ اسمتھ پر ڈرائیونگ کی پابندی لگ گئی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق زیک گولڈ اسمتھ کو ویسٹ منسٹر مجسٹریٹس کورٹ میں سزا سنائی گئی۔ زیک گولڈ اسمتھ پر ڈرائیونگ پر پابندی کا اطلاق ایک سال تک ہوگا،زیک گولڈ اسمتھ کو 8ہزار 200پائونڈ جرمانہ بھی ادا کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق زیک گولڈ اسمتھ 2برس میں 11مرتبہ ٹریفک قواعد کی خلاف ورزی پر پکڑے گئے۔زیک گولڈ اسمتھ کے لائسنس پر 12پینالٹی پوائنٹس لگائے گئے ہیں، مئی 2022سے گزشتہ برس مارچ کے درمیان زیک گولڈ اسمتھ 4مرتبہ تیز رفتاری پر پکڑے گئے۔گزشتہ برس مئی سے دسمبر تک زیک گولڈ اسمتھ کو7 مرتبہ تیز رفتار ڈرائیونگ پر پکڑا گیا۔خیال رہے کہ زیک گولڈ اسمتھ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ کے بھائی ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات