پی ایس ایل سیزن نائن فائنل،لاہورقلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو میچ جیتنے کے لئے160 رنز کا ہدف دے دیا

پیر 18 مارچ 2024 23:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مارچ2024ء) پی ایس ایل سیزن نائن کے فائنل میچ میںلاہورقلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو میچ جیتنے کے لئے160 رنز کا ہدف دے دیا، قلندرز نے آخری تین اوورز میں32 رنز بنائے،افتخار احمدنے اسکور کو مستحکم کرنے میں اہم کردار ادا کیا اور 20 گیندوں پر 3 چھکے اور اتنے ہی چوکوں کی مدد سے 32 رنزبناکرناٹ آئوٹ رہے۔

عماد نے 5 اور شاداب نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ سیزن نائن کے نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی میں پیر کی شب ملتان سلطانز اوراسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان کھیلے جارہے فائنل میچ میںاسلام آباد کے بولرز عماد وسیم اورشاداب خان چھاگئے اور قلندرز کی ٹیم کو ایک بڑے اسکورکی جانب جانے سے روک دیا، قلندرز نے 20اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 159رنز بنائے اور یونائیٹڈ کو میچ جیتنے کے لئے 160 رنز کا ہدف دیا۔

(جاری ہے)

ملتان سلطانز نے اپنی اننگز کی ابتداء متاثرکن نہیں کی اور شروع کے دو اوورز میں ہی انہیں دو وکٹوں کا نقصان اٹھاناپڑا۔1.3اوورز میں8 رنز پراوپنریاسرخان اور1.6 اوورز میں14 رنز پرڈیوڈ ولی آئوٹ ہوکر پویلین لوٹ گئے۔جس کے بعد وکٹ کیپرکپتان محمد رضوان اور عثمان خان نے اپنی اننگز کو آگے بڑھایااور اسکور کو 67 رنز تک پہنچ گیا لیکن اس موقع پر بابراعظم 26 گیندوں پر 3 چوکوں کی مدد سے 26 رنزبناکر شاداب خان کی گیند پر مارٹن گپٹل کے ہاتھوں کیچ ہوگئے۔

تیسری وکٹ کی شراکت میں بابر اورعثمان کے درمیان53 رنز کی شراکت قائم ہوئی۔سلطانز کی چوتھی وکٹ 85رنز پر جانسن چارلس کی گری،انہوں نے صرف4 رنزبنائے۔عثمان اور خوشدل کے درمیان پانچویں وکٹ کے لئے 29 رنز بنے۔ اس موقع پر عثمان خان ایک اچھی اننگز کھیلنے کھے بعد بائونڈری لائن پر کیچ ہوگئے، انہوں نے 40 گیندوں پر ایک چھکے اور 7 چوکوں کی مدد سے 57 رنز بنائے اور وہ شاداب کی گیند پر بلکل بائونڈری لائن پر متبادل فیلڈر جے ایم کوکس کے ہاتھوں کیچ ہوئے۔

افتخار احمد نے قلندرز کے مجموعی اسکور کو مستحکم کرنے میں اہم کردار ادا کیا، انہوں نے 20 گیندوں پر 3 چھکوں اور اتنے ہی چوکوں کی مدد سے 32 رنز بناکر ناٹ آئوٹ رہے ۔ اسامہ میر6، خوشدل شاہ11، کرس جارڈن صفراورعباس آفریدی ایک رن بناکر آئوٹ ہوئے۔یونائیٹڈ کے بولر عمادوسیم نے اپنے مقررہ 4 اوورز میں23رنز دیکر5 وکٹیں حاصل کیں جبکہ شاداب خان نے 4 اوورز میں 32رنز کے عوض 3 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔