نسیم شاہ نے ملتان سلطانز سے فتح چھین لی
اسلام آباد یونائیٹڈ تیسری مرتبہ پی ایس ایل چیمپئن بن گئی، اسلام آباد یونائیٹڈ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد آخری اوور میں فتح حاصل کی
ذیشان مہتاب منگل 19 مارچ 2024 00:56
(جاری ہے)
ملتان سلطان کی جانب سے دیا گیا 160 رنز کا ہدف اسلام آباد یونائیٹڈ نے آخری گیند پر 8وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا،کولن منرو 17 رنز بنا کر خوشدل شاہ کی گیند پر آؤٹ ہوئے، آغا سلمان کو بھی 10 کے انفرادی سکور پر خوشدل شاہ نے آؤٹ کیا، کپتان شاداب خان 4 رنز بناکر افتخار احمد کا شکار بنے، مارٹن گپٹل 50 رنز بناکر رن آؤٹ ہوئے، اعظم خان 30 رنز بناکر اسامہ میر کا شکار بنے، حیدر علی 5 رنز بناکر ویلے کی گیند پر آؤٹ ہوئے، فہیم اشرف کو افتخار احمد نے آؤٹ کیا، وہ صرف ایک ہی رن بناسکے، نسیم شاہ 18 رنز بناکر محمد علی کی گیند آؤٹ ہوئے جبکہ عماد وسیم 19اورحنین شاہ 1رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔
فائنل کے موقع پر سکورٹی کے سخت ترین انتظامات جبکہ اسٹیڈیم کے اطراف شاہراؤں اور سڑکوں پر ٹریفک کو رواں دواں رکھنے کے لیے مربوط پلاننگ کی گئی ہے۔ اسٹیڈیم میں جعلی ٹکٹوں کی فروخت کی روک تھام کے لیے بھی لائحہ عمل تیار کر لیا گیا ہے جس کے تحت پی سی بی کے سکیورٹی اہلکار اسٹیڈیم میں خصوصی گشت کریں گے اور داخلہ دروازوں پر مشکوک افراد پر نگاہ رکھیں گے۔ فائنل اور اختتامی تقریب میں پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی مہمان خصوصی ہیں اور مقابلے کے اختتام پر انعامات تقسیم کریں گے۔ یاد رہے کہ چوتھی مرتبہ فائنل میں جگہ بنانے والی ملتان سلطانز کو دو مرتبہ 2022ء اور 2023ء میں لاہور قلندرز کے ہاتھوں مات ہوئی جبکہ اسلام آباد یونائٹیڈ دو مرتبہ 2016ء اور 2018ء میں فائنل میں پہنچی اور ہر بار سرخرو رہی۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم کولن منرو، مارٹن گپٹل، سلمان علی آغا، شاداب خان (کپتان)، اعظم خان (وکٹ کیپر)، حیدر علی، عماد وسیم، فہیم اشرف، نسیم شاہ، حنین شاہ، عبید میکوئے پر مشتمل ہے جب کہ ملتان سلطانز کی ٹیم میں محمد رضوان (کپتان اور وکت کیپر)، یاسر خان، عثمان خان، جانسن چارلس، افتخار احمد، خوشدل شاہ، کرس جارڈن، ڈیوڈ ولی، اسامہ میر، محمد علی، عباس آفریدی شامل ہیں۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان کرکٹ ٹیم 28 ماہ سے ہوم گرائونڈ پر سیریز میں کامیابی سے محروم
-
بابا بھولا پیر فلڈ لائٹ فٹ بال ٹورنامنٹ 9 جون سے شروع ہو گا
-
انڈین پریمیئرلیگ ،پنجاب کنگز نے کولکتہ کے خلاف سب سے بڑے کامیاب تعاقب کا ریکارڈ بنا دیا، عالمی ریکارڈ بن گیا
-
امارات کی کرکٹ ٹیم نے ایشیا کپ 2025 کے لیے کوالیفائی کرلیا
-
طارق بگٹی کو پاکستان ہاکی فیڈریشن کا صدر بنانے کی تصدیق
-
وسیم اکرم نے پانڈیا کے ساتھ سلوک کو برصغیر کا مسئلہ قرار دے دیا
-
پاکستان اپنی کرکٹ ٹیم بھارت بھیجنے کو تیارہے، احسن اقبال
-
لاہور، پاک نیوزی لینڈ سیریز کے دوران آن لائن جوئے کیخلاف ایکشن کا حکم
-
باکسر عامر خان نے ایک لاکھ ڈالر کی اکیڈمی بند ہونے کے بعد پاکستان چھوڑ دیا
-
یوراج سنگھ نے پاکستان کو ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کی سیمی فائنلسٹ ٹیموں میں میں شامل کرلیا
-
اپنی کرکٹ ٹیم بھارت بھیجنے کو تیار ہیں، بھارت کو بھی ٹیم پاکستان بھیجنی چاہیے : احسن اقبال
-
عرفان محسود نے ’تحقیر آمیز‘ رویے پر کے پی حکومت کو 5 لاکھ روپے واپس کردیئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.