امریکا،صدر جوبائیڈن کے ہاں کینیڈی خاندان کی دعوت ، تیسرے صدارتی امیدوار رابرٹ کو مدعو نہ کیا

منگل 19 مارچ 2024 09:30

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مارچ2024ء) امریکا کے صدر جو بائیڈن نے سینٹ پیٹرک ڈے منانے کے لیے وائٹ ہاؤس میں کینیڈی خاندان کے 30 سے زائد افراد کی دعوت کی، تاہم انہوں نے رابرٹ ایف کینیڈی جونیئر کو مدعو کرنے سے انکار کر دیا، رابرٹ تیسرے فریق کے طور پر امریکی صدارتی الیکشن لڑنے کے خواہاں ہیں۔بائیڈن نے ایکس پر لکھا کہ آپ سب کا وائٹ ہاؤس آنا اچھا لگا ۔

(جاری ہے)

واضح رہے سینٹ پیٹرک آئرلینڈ کے مذہبی سرپرست ہیں، ان کے نام پر یہ دعوت ہر سال 17 مارچ کو آئرلینڈ اور امریکا میں منائی جاتی ہے۔ رابرٹ کینیڈی ایک سرگرم کارکن اور وکیل ہیں، ڈیموکریٹس نے خدشات کا اظہار کیا ہے کہ ان کی نامزدگی سے نومبر میں بائیڈن کے ووٹ کٹیں گے اور اس سے ٹرمپ کو کامیاب ہونے میں مدد ملے گی۔ توقع ہے کہ کینیڈی 26 مارچ کو اپنے نائب صدارتی امیدوار کا اعلان کریں گے۔