Live Updates

پی ٹی آئی کا اسلام آباد میں جلسہ کرنے کا فیصلہ، انتظامیہ کو درخواست دے دی

درخواست میں 23 اور 24 مارچ کی درمیانی شب یا 30 مارچ کو جلسہ عام کرنے کی اجازت مانگ لی

Sajid Ali ساجد علی منگل 19 مارچ 2024 12:10

پی ٹی آئی کا اسلام آباد میں جلسہ کرنے کا فیصلہ، انتظامیہ کو درخواست ..
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 مارچ 2024ء ) پاکستان تحریک انصاف نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں جلسہ عام کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے انتظامیہ کو درخواست دے دی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پی ٹی آئی کی جانب سے اپنی درخواست میں 23 اور 24 مارچ کی درمیانی شب یا 30 مارچ کو جلسہ عام کرنے کی اجازت مانگی گئی ہے، اس ضمن میں تحریک انصاف کے جلسے کی درخواست ریجنل صدر اسلام آباد عامر مسعود مغل نے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کو دی، پی ٹی آئی کی جانب سے درخواست میں جلسہ عام کیلئے ڈی چوک، ایف نائن پارک یا پریڈ گراؤنڈ کی جگہیں مانگی گئی ہیں اور کہا ہے کہ تینوں میں سے کسی بھی جگہ جلسے کی اجازت دی جائے۔

بتایا جارہا ہے کہ پی ٹی آئی کورکمیٹی نے ہر فیصلہ پارٹی قائد عمران خان کی منظوری سے مشروط کردیا، اس ضمن میں کورکمیٹی نے کہا کہ پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت اکیلے فیصلے کرنے کی مجاز نہیں، ٹکٹوں کی تقسیم کے فیصلے بھی قائد پی ٹی آئی عمران خان کی مشاورت سے نہیں ہوئے، بلے باز کے ساتھ اتحاد کا فیصلہ بھی بانی پی ٹی آئی کی مشاورت سے نہیں ہوا تھا، ایم ڈبلیوایم کے ساتھ اتحاد کرنے کا فیصلہ درست نہیں تھا، سنی اتحاد کونسل کی بجائے بھی شیرانی گروپ کے ساتھ اتحاد کرنا چاہیئے تھا، کورکمیٹی میں شیرانی گروپ اور ایم ڈبلیو ایم کے ساتھ اتحاد نہ کرنے کو بڑی غلطی قرار دیا گیا۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں سینیٹ کیلئے مرزا محمد آفریدی کے نام پر کورکمیٹی ممبران نے تحفظات کا اظہار کیا، کورکمیٹی نے مرزا آفریدی کی 9 مئی اور بانی پی ٹی آئی کے اہلخانہ سے متعلق گفتگو پر سخت ردعمل دیا اور کہا کہ مرزا آفریدی کو پی ٹی آئی کی سپورٹ نہیں ہونی چاہیئے، مرزا آفریدی کی بجائے اپنے امیدوار کو سینیٹ میں سپورٹ کیا جائے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات