ڈاکٹریاسمین راشد کی ضمانت کی درخواست پرسماعت 29 مارچ تک ملتوی

منگل 19 مارچ 2024 12:50

ڈاکٹریاسمین راشد کی ضمانت کی درخواست پرسماعت 29 مارچ تک ملتوی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مارچ2024ء) لاہور کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے9مئی کو شیر پائو پل پر تقاریر اور جلائو گھیرائو اور مسلم لیگ نون کا آفس جلانے کے دو مقدمات میں گرفتار تحریک انصاف کی رہنما و سابق صوبائی وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت 29 مارچ تک ملتوی کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر فریقین کے وکلا کو دلائل کیلئے طلب کر لیا۔

(جاری ہے)

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے منگل کو کیس پرسماعت کی۔ ڈاکٹر یاسمین راشد نے جیل سے وکلا کی وساطت سے ضمانت کی درخواستیں دائر کر کھی ہیں ۔ ڈاکٹر یاسمین راشد کے خلاف تھانہ سرور روڑ اور پولیس تھانہ ماڈل ٹائون میں مقدمات درج ہیں ۔