شام نے اسرائیل میں میزائل حملے کو روک دیا

منگل 19 مارچ 2024 12:56

دمشق (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مارچ2024ء) شام نے اسرائیل میں میزائل حملے کو روک دیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق شامی فوج کے فضائی دفاع نے جاری بیان میں کہا کہ اس نے اسرائیل کی جانب سے دمشق کے دیہی علاقوں پر میزائل حملے کو ناکام بنادیا اور اس میں سے کچھ اسرائیلی میزائلوں کو مارگرایا گیا ۔

(جاری ہے)

بیان میں مزید کہا گیا کہ اسرائیل کے اس حملے کا مقصد دمشق کے دیہی علاقوں میں متعدد فوجی تنصیبات کو نشانہ بنا نا تھا۔ ذرائع نے بتایا کہ اس حملے میں زیادہ نقصان نہیں ہوا ہے۔