سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور ڈپٹی سپیکر سید غلام مصطفیٰ شاہ کا اسلام آباد یونائیٹڈ کو پاکستان سپر لیگ سیزن نائن کا فائنل جیتنے پر مبارکباد دی

منگل 19 مارچ 2024 15:36

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور ڈپٹی سپیکر سید غلام مصطفیٰ شاہ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مارچ2024ء) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور ڈپٹی سپیکر سید غلام مصطفیٰ شاہ نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو پاکستان سپر لیگ سیزن نائن کا فائنل جیتنے پر مبارکباد دی ہے ۔ منگل کو اپنے الگ الگ تہنیتی پیغامات میں انہوں نے کہا کہ ٹیم کیپٹن شاداب خان کی قیادت میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے شاندار کھیل پیش کیا۔

سنسنی خیز مقابلے کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ کی کامیابی لائق تحسین ہے ۔

(جاری ہے)

دونوں ٹیموں کی کارکردگی قابل فخر رہی۔ پی ایس ایل سیزن نائن میں تمام ٹیموں نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل سیزن نائن میں شائقین کو اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملی۔ عالمی کرکٹرز کی پی ایس ایل میں شرکت خوش آئند ہے۔پی ایس ایل سیزن نائن کے کامیاب انعقاد پر پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین اور انتظامیہ کی کاوشیں قابلِ تحسین ہیں۔سپیکر و ڈپٹی سپیکر نے مستقبل میں پی ایس ایل کی مزید کامیابیوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا ۔\932