یونیورسٹی آف ہری پور اور یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ کے درمیان مفاہمت نامہ طے پا گیا

منگل 19 مارچ 2024 15:36

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مارچ2024ء) یونیورسٹی آف ہری پور اور یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ کے درمیان مفاہمت نامہ طے پا گیا، مفاہمت کا مقصد طلباءکیلئے مالیاتی خدمات کو بہتر بنانا ہے۔ یہ سٹریٹجک اقدام معروف اداروں کے ساتھ شراکت داری کو فروغ دے کر طلباءکے چیلنجوں سے نمٹنے کیلئے یونیورسٹی کی مسلسل کوششوں سے ہم آہنگ ہیں۔ نیشنل بینک آف پاکستان، بینک آف خیبر اور ایزی پیسہ کے ذریعہ فیس جمع کرانے کی موجودہ سہولیات کے ساتھ، یو بی ایل کے ساتھ یہ معاہدہ طلباءکیلےءمزید آسانیاں پیدا کرے گا اور بغیر کسی رکاوٹ کے بروقت فیس جمع کرانے کو یقینی بنائے گا۔

مفاہمت نامہ پر دستخط کرتے ہوئے یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شفیق الرحمن اور فنانس آفیسر عمران محمد نے اس پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے طلباءکے مالیاتی لین دین کو آسان بنانے میں اس کی اہمیت کو اجاگر کیا۔

(جاری ہے)

مفاہمت نامہ پر دستخط کی تقریب میں یو بی ایل کے ممتاز افسران جن میں جی ایم نارتھ ضیغم عباس سیانی، کلسٹر ہیڈ ای بی اینڈ سی ایم ٹی نارتھ، خاور اقبال، ٹیم لیڈر ای بی اینڈ سی ایم ٹی زوناشیہ عمران اور ڈی ایم ہری پور عامر نیازی شامل تھے۔ یہ تعاون یونیورسٹی آف ہری پور کے اپنے طلباءکے تعلیمی سفر کیلئے ہموار اور سازگار ماحول فراہم کرنے کے عزم میں ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔

متعلقہ عنوان :