چین پاکستان کے ساتھ دونوں ممالک کے عوام کی بہتری کے لیے مل کر کام کرنے کو تیار ہے،چینی وزارت خارجہ

منگل 19 مارچ 2024 16:47

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مارچ2024ء) چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جین نے کہا ہے کہ چین پاکستان کے ساتھ دونوں ممالک کے عوام کی بہتری کے لیے مل کر کام کرنے کو تیار ہے،چین پاکستان اقتصادی راہداری(سی پیک) "بیلٹ اینڈ روڈ "انیشی ایٹو کا ایک اہم پائلٹ منصوبہ ہے۔

(جاری ہے)

منگل کو نیوز کانفرنس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ بندرگاہوں، نقل و حمل کے بنیادی ڈھانچے اور توانائی کی صنعت کے شعبوں میں تعاون نے متعدد ابتدائی کامیابیاں حاصل کی ہیں، گزشتہ سال فریقین نے سی پیک کے آغاز کی 10 ویں سالگرہ بھرپور طریقے سے منائی اور دونوں ممالک کے رہنما اعلیٰ معیار کی سی پیک تعمیر پر ایک نئے اور اہم اتفاق رائے پر پہنچے۔

ترجمان نے کہا کہ چین پاکستان کے ساتھ مل کر ترقی کی راہداری، معاشی راہداری ، جدت طرازی کی راہداری، گرین کوریڈور اور کھلی راہداری بنانے، تعاون کے شعبوں کو بہتر کرنے، ترقی کے نئے شعبہ جات اور تعاون کے نئے محرکات کو فروغ دینے اور دونوں ممالک کے عوام کو بہتر فائدہ پہنچانے کے لیے چین پاکستان اقتصادی راہداری کے اپ گریڈڈ ورژن کی مشترکہ تعمیر کرے گا ۔

متعلقہ عنوان :