آرٹس کونسل ڈسٹرکٹ سینٹرل میں کمپیوٹر انسٹیٹیوٹ کے قائم کی منظوری ،کلاسز کا آغاز عیدالفطر کے بعد ہو گا
منگل 19 مارچ 2024 16:50
(جاری ہے)
رمضان المبارک میں ایک بڑا نعتیہ مشاعرہ منعقد کیا جائے گا۔
بشیر سدوزئی نے بتایا کہ ایک سال کے دوران 70 سے زائد ادبی، ثقافتی اور سماجی پروگرام منعقد کئے گئے ،جن میں دس روزہ عوامی فیسٹیول اور بڑے پیمانے پر یوم پاکستان کی تقریبات بھی شامل ہیں جبہ کہ علاقے کے اسکولوں کو بھی تقریبات کی سہولت حاصل ہوئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اب انگریزی سیکھانے کی کلاسز شروع کی ہیں 50 سے زائد طلباداخلہ لے چکے، داخلے ابھی جاری ہیں۔ تعداد میں اضافہ ہونے کے باعث دوسری کلاس شروع کی جائے گی۔ صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ نے اس پر خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ نوجوانوں کے لیے ایسے کورسز کا اہتمام کیا جائے جس سے ان کو روزگار کے مواقع میسر آئیں۔ انہوں نے کمپیوٹر انسٹیٹیوٹ کی منظوری دیتے ہوئے فوری طور پر 20 کمپیوٹر کی فراہمی اور کمپیوٹر لیپ قائم کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ عیدالفطر کے فوری بعد کمپیوٹر کورسز کا آغاز کر دیا جائے۔ محمد احمد شاہ نے کہاکہ کم آمدنی والے خاندانوں کی ترقی اور خوشحالی تب ہی ممکن ہے کہ نوجوانوں کو جدید ٹیکنالوجی کی تعلیم دی جائے آرٹس کونسل یہ تمام سہولتیں مہیا کرئے کی۔ انہوں نے کہا کہ آرٹس کونسل ڈسٹرکٹ سینٹرل چپٹر نے علاقے کے عوام کو سہولیات کی فراہمی اور فن و ثقافت کے فروغ میں خصوصا شعراکرام کو اچھے موقعے مہیا کئے ہیں شعر ا ادب کی اکیڈمی کے قیام کے لیے بھی پیش رفت کی جائے اور 15 روزہ ادبی نشتوں کا آغاز کیا جائے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز سے گورنر پنجاب سلیم حیدر کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے امور پر تبادلہ خیال
-
وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے میئو ہسپتال میں سٹور مینجمنٹ سسٹم کا افتتاح کر دیا
-
موٹر سائیکل چوری کرنے وا لاتین رکنی گینگ سرغنہ سمیت گرفتار
-
فیصل آباد، پیزا شاپ کے کچن سے 22 سالہ نوجوان کی نعش برآمد
-
چیئرپرسن بینظیرانکم سپورٹ پروگرام روبینہ خالد کا کفالت سہ ماہی قسط کے اجراسے قبل انتظامات کا جائزہ
-
اداروں کی نجکاری میں شفافیت کو ہر قیمت پر یقینی بنائیں گے ، عبدالعلیم خان
-
بانی پی ٹی آئی کی رہائی کا خوف جعلی حکمرانوں کو چین سے نہیں بیٹھنے دے رہا‘ چودھری پرویزالٰہی
-
نائب وزیراعظم تقرری کیس:ڈپٹی اٹارنی جنرل کو وفاقی حکومت سے ہدایات لے کر پیش ہونے کی ہدایت
-
کار سرکار میں مداخلت :وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کی عبوری ضمانت میں مزید3 یوم کی توسیع
-
ِ9 مئی کی آڑ میں جھوٹے مقدمات قائم کر کے قیادت اور پارٹی کو یرغمال بنایا گیا،زرتاج گل
-
شیخوپورہ :3 سکیورٹی گارڈ کی اجتماعی زیادتی کا نشانہ بننے والی متاثرہ خاتون نے خودکشی کرلی
-
گیارہ ارب ڈالرز واپس آ گئے تو آئی ایم ایف کی ضرورت ختم ہوگی ،مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.