بی جے پی حکومت کی ناانصافیوں پر مودی کابینہ کاایک وزیر احتجاجاً مستعفی

منگل 19 مارچ 2024 16:50

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مارچ2024ء) بھارت میں نریندر مودی کی زیر قیادت بھارتیہ جنتاپارٹی (بی جے پی)حکومت کی کابینہ کے ایک وزیر پشوپتی کمار پارس اتحادیوں کے ساتھ لوک سبھا انتخابات کی سیٹوں کی تقسیم کے معاہدے میں ناانصافی کے خلاف احتجاجا ًمستعفی ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پشوپتی کمار پارس نے پریس کانفرنس میں اپنی پارٹی راشٹریہ لوک جن شکتی کے ساتھ بی جے پی کی طرف سے سیٹوں کی تقسیم میں ناانصافی پر استعفیٰ دیدیا ہے۔

انہوں نے مودی حکومت کی طرف سے چراغ پاسوان کی زیر قیادت ایل جے پی(رام ولاس)کو پانچ سیٹیں دینے کے اعلان کے بعد مودی کی کابینہ سے استعفیٰ دیا ہے ۔پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے اپنی پارٹی کی وفاداری کے باوجود بی جے پی کی طرف سے ناانصافی کی پر زور مذمت کی ۔