صدرزرداری کی پیوٹن کو روسی صدرمنتخب ہونے پر مبارکباد

منگل 19 مارچ 2024 17:17

صدرزرداری کی پیوٹن کو روسی صدرمنتخب ہونے پر مبارکباد
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2024ء) صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے ولادی میر پیوٹن کو روسی صدر منتخب ہونے پر دلی مبارک باد پیش کی ہے۔جاری کی گئے اپنے پیغام کے ذریعے صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے روسی صدر کو مبارک باد پیش کی ہے۔

(جاری ہے)

اپنے پیغام میں صدرِ پاکستان آصف علی زرداری نے کہا کہ پراعتماد ہوں کہ پاک روس تعلقات صدر پیوٹن کی متحرک قیادت میں مزید مضبوط ہوں گے۔واضح رہے کہ ولادی میر پیوٹن ایک بار پھر روس کے صدر منتخب ہوئے ہیں۔روسی الیکٹورل کمیشن کے مطابق صدر پیوٹن نے 87.28 فیصد ووٹوں کے ساتھ کامیابی حاصل کی ہے۔ولادی میر پیوٹن پانچویں بار روس کے صدر بنے ہیں۔