وفاقی دارالحکومت میں پولن کی مجموعی مقدار میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، محکمہ موسمیات

منگل 19 مارچ 2024 19:11

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مارچ2024ء) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پولن کی مجموعی مقدار میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ فضا میں پولن کا تناسب انتہائی بلند سطح پر پہنچ گیا۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وفاقی دارالحکومت کے مختلف سیکٹرز میں پولن کی مجموعی مقدار 1405 سے بڑھ کر 3473 پولن فی مکعب میٹر ریکارڈ کی گئی۔ اس دوران جنگلی شہتوت کے پولن کی مقدار 3260 رہی جبکہ چیڑھ کے پولن کی مقدار 73 ،گھاس کے پولن کی مقدار 63 اور فنجائی کی مختلف اقسام کے پولن کی مقدار 46 فی مکعب میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :