کراچی،پولیس افسر کا بیٹا ڈکیت گینگ کا سرغنہ نکلا

3 دن قبل لیاری میں مبینہ پولیس مقابلے میں دو ڈاکو گرفتار ہوئے تھے

منگل 19 مارچ 2024 21:40

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2024ء) کراچی سے پولیس افسر کا بیٹا ڈکیت گینگ کا سرغنہ نکلا ہے، ملزم کے دو ساتھیوں کو تین روز قبل کلری کے علاقے سے گرفتار کیا تھا۔شہر قائد میں تین روز قبل کلری لیاری میں مبینہ پولیس مقابلے میں دو ڈاکو گرفتار ہوئے تھے، گرفتار ملزمان نے دوران تفتیش سنسنی خیر انکشافات کیے ہیں۔

(جاری ہے)

ملزم شاہجہان اور مراد نے اعترافی بیان میں بتایا کہ ان کا گینگ 8 ارکان پر مشتمل ہے جس کا سرغنہ معیز معیز کے والد اور 2 بھائی پولیس میں ہیں۔

ملزمان نے دوران ڈکیتی متعدد شہریوں کو قتل وزخمی کرنے کااعتراف بھی کیا ہے۔پولیس حکام کے مطابق ملزمان کی ڈکیتیوں کی سی سی ٹی وی فوٹجیز بھی سامنے آئی ہیں۔ملزمان نے بغدادی میں تاجر کو ڈیل کے بہانے بلا کر اس سے 4 لاکھ روپے سے زائد رقم لوٹی جب کہ ملزمان نے ڈسٹرکٹ سٹی، ایسٹ اور سینٹرل میں متعدد وارداتیں کی ہیں۔ملزم معیز وارداتیں کرنے کے بعد خیبر پختونخواہ اور ہزارہ میں روپوش ہو جاتا ہے۔