ساہیوال،کنورژن فیس غبن کیس

تحریک انصاف کے چچا بھتیجاایم این اے ، ایم پی اے کی حفاظتی ضمانت قبل از گرفتار ی میں 16اپریل تک توسیع

منگل 19 مارچ 2024 22:15

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2024ء) سپیشل جج انسداد رشوت ستانی عدالت ساہیوال آصف بشیر نے تحریک انصاف کے ایم این اے رائے حسن نواز، ایم پی اے رائے مرتضیٰ اقبال کی تین کروڑ14لاکھ16ہزار روپے کے غبن کیس میں حفاظتی ضمانت قبل از گرفتاری میں16اپریل تک توسیع کر دی ہے ۔انٹی کرپشن ساہیوال سرکل کو حکم دیا کہ وہ تفتیش مکمل کر کے 16اپریل کو عدالت میں پیش کرے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق انٹی کرپشن ساہیوال سرکل نے دو جون2023کو چچا بھتیجا رائے حسن نواز ، رائے مرتضیٰ اقبال اور ان کی گھر یلو خواتین سمیت 5افراد کے خلاف سرکاری خزانہ کو تین کروڑ 14لاکھ16ہزار روپے تعمیر مارکیٹ اور پٹرول پمپ چیچہ وطنی شہر میںتنصیب کرتے ہوئے کنورژن فیس غبن کرنے کا مقدمہ درج کیا تھا ملزموں کی عدالت عالیہ نے کنورژ ن فیس کے خلاف اپیل پہلے ہی مسترد کر دی تھی۔