ضمنی انتخابات میں کاغذات نامزدگی جمع کروانے سے روکنے کی درخواستوں پر تحریری فیصلہ جاری

بدھ 20 مارچ 2024 07:00

ر*لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مارچ2024ء) لاہور ہائیکور ٹ کے جسٹس طارق سلیم شیخ نے ضمنی انتخابات میں کاغذات نامزدگی جمع کروانے سے روکنے کی درخواستوں پر تحریری فیصلہ جاری کردیا۔

(جاری ہے)

عدالت نے پرویز الٰہی سمیت 5 امیدواران کی درخواستیں چیف الیکشن کمشنر کو بھجواتے ہوئے نمٹا دیں۔ عدالت نے حکم دیا کہ چیف الیکشن کمشنر خود موقف سن کرقانون کی مطابق حکم جاری کریں۔