ٹ*سکندر سلطان راجہ کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست ناقابل سماعت قرار

بدھ 20 مارچ 2024 07:00

ڑ*لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مارچ2024ء) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی نے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پر رجسٹرار آفس کا اعتراض برقرار رکھتے ہوئے درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کر دی۔

(جاری ہے)

درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ امیدواران کو کاغذات نامزدگی کے ساتھ بیان حلفی دیا گیا، بیان حلفی میں پیغمبر اسلام کا نام درست نہیں لکھا گیا، بیان حلفی پنجاب تحفظ بنیاد اسلام ایکٹ 2020 کی خلاف ورزی ہے، بیان حلفی درست پرنٹ نہ ہونے سے امیدواروں کے عقیدہ پر سوال اٹھ سکتے ہیں، چیف الیکشن کمشنر نے بیان حلفی درستگی نہ کرکے سنگین جرم کیا ہے، قانون کی خلاف ورزی پر پنجاب حکومت نے چیف الیکشن کمشنر کیخلاف مقدمہ درج نہیں کیا، توہین دین اسلام پر چیف الیکشن کمشنر کیخلاف مقدمہ درج کرنا قانونی تقاضا ہے، عدالت حکومت کو چیف الیکشن کمشنر کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے، عدالت درخواست گزار کو چیف الیکشن کمشنر کیخلاف مقدمہ درج کرانے کی اجازت دے۔