حوثیوں نے بحیرہ احمرمیں اسرائیلی کشتی کو نشانہ بنا ڈالا

اسرائیلی علاقے ایلات میں پروں والے میزائلوں سے اہداف کو نشانہ بنایا،بیان

بدھ 20 مارچ 2024 11:48

صنعائ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2024ء) یمن کے حوثیوں کے ترجمان یحی ساریا نے تازہ حوثی حملوں کے بارے میں بتایا ہے کہ اسرائیلی کشتی پر بحیرہ احمر میں حملہ کیا گیا ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یحی ساریا نے اس بارے میںبیان جاری کیا ۔بیان کے مطابق اسرائیل مال بردار کشتی ماڈوکو حوثی بحریہ نے میزائلوں کے ساتھ بحیرہ احمر میں حملے کی زد میں لیا ہے۔

جبکہ اسرائیلی علاقے ایلات میں پروں والے میزائلوں سے اہداف کو نشانہ بنایا ۔واضح رہے ماڈونامی کشتی ایک ایل پی جی ٹینکر بردار کشتی ہے۔میری ٹائم شپنگ ٹریکرز کے مطابق یہ سعودی عرب سے سنگا پور جارہی تھی۔تاہم حوثیوں کا کہنا ہے کہ یہ کشتی امریکی تھی۔ایرانی حمایت یافتہ حوثیوں کی بحیرہ احمر میں کارروائیاں کافی بڑھ گئی ہیں۔

(جاری ہے)

یہ حوثی دعوی رکھتے ہیں کہ ان کی یہ سب سمندری کارروائیاں سات اکتوبر سے غزہ میں جاری جنگ اور اسرائیل کے خلاف رد عمل کا اظہار ہیں۔

بحیرہ احمر میں حوثیوں نے شروع میں اسرائیل اور اس کے سرپرستوں اور بڑے اتحادیوں کے جہازوں کو نشانہ بنانے کا علان کیا تھا۔ ماہ نومبر سے حوثیوں کے حملوں کا یہ سلسلہ جاری ہے۔ اب تک ان میزائل حملوں کی زد میں مختلف ملکوں کے اہداف آچکے ہیں۔حوثیوں کے حملوں کی وجہ سے جہاز رانی کافی متاثر ہوئی ہے، جہازوں کو لمبا راستہ اختیار کرنا پڑتا ہے۔ جس سے ان کے نقل و حمل کے اخراجات میں بہت اضافہ ہو گیا۔ امریکہ نے کثیر ملکی اتحاد بنا کر ان حوثیوں کو ناکام بنانے کے لیے برطانیہ کے ساتھ مشترکہ فضائی حملے کیے ہیں۔