علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے میٹرک پروگرام میں داخل 60ہزار طلبہ کو کتب کی ترسیل شروع کردی

بدھ 20 مارچ 2024 13:15

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے  میٹرک پروگرام میں داخل 60ہزار طلبہ کو ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مارچ2024ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹربہار2024ء کے میٹرک پروگرام میں داخل 60ہزار طلبہ کو کتب کی ترسیل گذشتہ روز شروع کردی۔ڈائریکٹر شعبہ داخلہ کے مطابق میٹرک پروگرام کے طلبہ کو کتب کی ترسیل کا عمل رواں ہفتے کے آخر تک مکمل کرلیا جائے گا جبکہ ایف اے میں داخل80ہزار طلبہ کو کتب کی ترسیل کا عمل آئندہ ہفتے شروع کیا جائے گا۔

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹرناصر محمود نے یونیورسٹی کے تمام شعبہ جات کو فرائض کی بروقت انجام دہی کی سختی سے ہدایت کی ہے تاکہ کسی ایک بھی طالب علم کی جانب سے کسی بھی تدریسی امور کی لیٹ ہونے کی شکایت موصول نہ ہو یہی وجہ ہے کہ یونیورسٹی کی تاریخ میں پہلی بار سمسٹر کے داخلے جاری ہیں اور طلبہ کو کتب کی ترسیل کا عمل شروع ہوگیا ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ کتب کی معلومات کے لئے یونیورسٹی نے کمپیوٹرائزڈ ٹریکنگ نظام بھی متعارف کیا ہوا ہے۔

داخلوں کے امیدواریونیورسٹی کی ویب سائٹ کے ذریعہ آسانی سے میل بکس میں اپنا رول نمبر یا داخلہ فیس کا چالان نمبر درج کرکے یونیورسٹی کی جانب سے انہیں ارسال کی جانے والی درسی کتابوں کے ترسیلی مراحل کے بارے میں تفصیلات معلوم کرسکتے ہیں ۔ درسی کتب نہ ملنے یاتاخیر کی صورت میں طلبہ کو نزدیک ترین ڈاکخانے سے رجوع کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :