علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ، شعبہ اردو کا رمضان المبارک کی مناسبت سے نعتیہ مشاعرہ

بدھ 20 مارچ 2024 13:21

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ، شعبہ اردو  کا  رمضان  المبارک کی مناسبت ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مارچ2024ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے شعبہ اردو نے رمضان المبارک کی مناسبت سے ایک روح پرور نعتیہ مشاعرے کا انعقاد کیا۔اِس بابرکت محفل کی صدارت معروف اہل قلم و شاعر حلیم قریشی نے کی جبکہ اردو کے نامور غزل گو شاعرطارق نعیم مہمان خصوصی تھے۔ فیکلٹی آف سوشل سائنسز اینڈ ہیومینیٹیز کے ڈین پروفیسر ڈاکٹر عبدالعزیز ساحر نے میزبانی جبکہ نظامت کے فرائض ڈاکٹر قاسم یعقوب نے کی۔

(جاری ہے)

محفل میں سید ضیا الدین نعیم، اختر عثمان، عرش ہاشمی، جنید آزر، کاشف عرفان، جنید نسیم سیٹھی اور ڈاکٹر ارشاد محمود ناشاد و دیگر نے سرور کونینﷺکے حضور ہدیہ عقیدت پیش کیا۔ استقبالیہ کلمات ادا کرتے ہوئے ڈاکٹر عبدالعزیز ساحر نے کہا کہ اس بابرکت محفل میں ملک کے معروف شعرا کی شرکت ہمارے لئے عزت کا مقام اوررمضان المبارک میں نعتیہ مشاعرے کا انعقاد ہمارے اور ادارے کے لئے باعث سعاوت ہے۔ڈاکٹررشاد محمود ناشاد نے تقریب کے انعقاد میں سپورٹ اور سرپرستی فراہم کرنے پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :