صوبائی دارالحکومت میں مختلف واقعات میں 5 افراد جا ں بحق

بیدیاں روڈ پرتیز رفتار کار نے راہگیر کو کچل دیا ،چوری کی نیت سے چھت پر چڑھنے والا شخص نیچے گر کر جاں بحق

بدھ 20 مارچ 2024 13:26

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2024ء) صوبائی دارالحکومت میں مختلف واقعات میں 5 افراد جا ں بحق ہو گئے ۔پولیس اور ایدھی فائونڈیشن کے ترجمان کے مطابق ہیئر ، بیدیاں روڈ پرتیز رفتار کار نے راہگیر کو کچل دیا جو موقع پر دم توڑ گیا ،متوفی کی شناخت 50 سالہ پرویز مسیح کے نام سے ہوئی ہے ۔سندر کے علاقہ بحریہ ٹائون میں30 سالہ شخص چھت سے گر کر جاں بحق ہو گیا۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ 30 سالہ شخص چوری کی نیت سے گھر میں داخل ہوا چھت سے پاں پھسلنے کے باعث نیچے گر کر موقع پر دم توڑ گیا جس کی شناخت نہیں ہو سکی۔کاہنہ کے علاقے میں ایلیٹ ٹائون کے قریب موٹر سائیکل سوار اینٹوں کی ٹرالی تلے دب کر جاں بحق ہو گیا ،متوفی کی شناخت 58 سالہ عبد الغفور کے نام سے ہوئی ہے ۔سول لائن کے علاقے سے بیہوشی کی حالت میں ملنے والا 65 سالہ شخص دوران علاج ہسپتال میں دم توڑ گیا۔سبزہ زار میں ٹریفک حادثے میں زخمی شخص دوران علاج ہسپتال میں دم توڑ گیا،70 سالہ شخص کی شناخت نہیں ہو سکی۔پولیس اور تحقیقاتی اداروں کی کاروائی کے بعد لاشوں کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے مردہ خانے منتقل کر دیا گیا ۔