ملین پائونڈز ریفرنس میں ضمانت کیس،تحریری جواب جمع کرانے کیلئے نیب کی استدعا منظور

بدھ 20 مارچ 2024 22:06

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مارچ2024ء) اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی 100ملین پائونڈز ریفرنس میں ضمانت کی درخواست پر نیب کی تحریری جواب جمع کرانے کی استدعا منظور کرتے ہوئے انھیں آئندہ ہفتے تک کے لیے مہلت دے دی۔

(جاری ہے)

بدھ کواسلام آباد ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی کی 100ملین پائونڈز ریفرنس میں ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی،چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری نے سماعت کی،نیب نے درخواست ضمانت بعدازگرفتاری پر جواب جمع کرانے کیلئے وقت مانگ لیا،پراسیکیوٹر نے کہا کہ یہ نوٹس کے بعد پہلی سماعت ہے جواب جمع کرانے کیلئے کچھ وقت دے دیا جائے ،سردار لطیف کھوسہ نے کہاکہ یہ پہلی سماعت نہیں ہے گزشتہ سماعت کی کازلسٹ منسوخ ہو گئی تھی،چیف جسٹس نے کہاکہ یہ ضمانت بعدازگرفتاری کا کیس ہے دو تین ہفتوں میں فیصلہ ہو جانا چاہئے،اسلام آباد ہائیکورٹ نے نیب کی تحریری جواب جمع کرانے کی استدعا منظور کرلی ،بانی پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت پر سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کر دی۔