ایف نائن پارک میں12 سالہ بچی زیادتی کا نشانہ بن گئی

بدھ 20 مارچ 2024 22:32

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مارچ2024ء) اسلام آباد کے سب سے بڑے تفریحی مقام پر 12 سالہ بچی سے زیادتی کا انکشاف ہوا ،تھانہ مارگلہ پولیس نے متاثرہ بچی کی والدہ کے مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا۔

(جاری ہے)

مقدمہ کے مطابق ملزم ساجد 12 سالہ بچی کو بہلا پھسلا کر ایف نائن پارک لے گیا، جہاں پر12 سالہ یتیم بچی کو زیادتی کا نشانہ بنایا،غریب خاتون ہوں طلاق یافتہ ہوں اور لوگوں کے گھروں میں کام کرتی ہوں،میری بیٹی کو مہرین نامی خاتون گھر سے لے گئی اور وہاں سے ساجد میری بیٹی کوپارک لے گیا،رات گیارہ بجے بچی واپس آئی تو وہ رو رہی تھی،ملزم کو فوری گرفتار کر کے انصاف فراہم کیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :