سپریم کورٹ ججز کی تقرری، جوڈیشل کمیشن کا اجلاس 25 مارچ کو طلب

بدھ 20 مارچ 2024 23:21

سپریم کورٹ ججز کی تقرری، جوڈیشل کمیشن کا اجلاس 25 مارچ کو طلب
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2024ء) چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے سپریم کورٹ ججز تقرری سے متعلق جوڈیشل کمیشن کا اجلاس 25 مارچ کو طلب کر لیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق اجلاس میں چیف بلوچستان ہائیکورٹ کیلئے جسٹس ہاشم خان کاکڑ کے نام پر غور ہو گا، جسٹس ہاشم خان کاکڑ اس وقت قائم مقام چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ ہیں۔بتایا گیا ہے کہ اجلاس میں سندھ ہائیکورٹ کے 6 ایڈیشنل ججز کی مستقلی معاملہ کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔