Live Updates

دھاندلی پاکستان کا مسئلہ نہیں، طلال چوہدری

9 مئی اور دہشت گردوں کو ایک ہی طرح ڈیل کیا جائے گا، پنجاب اور وفاقی حکومت ملکی مسائل کے حل کے لیے ایک ساتھ چل رہی ہے، گفتگو

بدھ 20 مارچ 2024 23:23

دھاندلی پاکستان کا مسئلہ نہیں، طلال چوہدری
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2024ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما طلال چوہدری نے کہا ہے کہ دھاندلی پاکستان کا مسئلہ نہیں، ہمارے پاس اس معاملے پر بات کرنے کا وقت نہیں ہے۔طلال چوہدری نے مقبول ٹائون میں ہلاک سینٹری ورکرز کے ورثا سے تعزیت کی اور آصف اور شان مسیح کے اہلخانہ کو 10، 10 لاکھ روپے کے چیک دیے۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں (ن )لیگی رہنما نے کہا کہ افسوسناک واقعہ مسیحی ملازمین کے ساتھ پیش آیا اور 2 جانیں گئیں، وزیراعلیٰ مریم نواز کے نوٹس پر متاثرہ خاندان کو امدادی چیک دیے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مرنے والے مستقل ملازم کی بیوہ کو مستقل تنخواہ اور ایک نوکری دی جائے گی۔طلال چوہدری نے کہا کہ ملک میں حکومت بن چکی مگر پی ٹی آئی کا شور دھاندلی پر ہے، ہمارے پاس دھاندلی پر بات کرنے کا وقت نہیں ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ پاکستان پر بیرونی دشمن اور اندر ٹی ٹی پی حملہ آور ہے، ٹی ٹی پی کا جو بیانیہ ہے وہی بیانیہ پی ٹی آئی کا ہے۔

پی ٹی آئی نے بھی آئی ایم ایف کو خط لکھ کر ٹی ٹی پی کی طرح کام کیا۔انہوں نے کہا کہ دھاندلی کا شور کرنے والے جو مرضی کریں ہم صرف غریب کا چولہا جلانے پر توجہ دیں گے۔طلال چوہدری نے کہا کہ دھاندلی پاکستان کا مسئلہ نہیں ہے، جہاں حلقے کھلتے ہیں پی ٹی ا?ئی اسٹے لے لیتی ہے، یہ صرف شور اس لیے کرتے ہیں تاکہ ڈیل ہو سکے۔انہوںنے کہاکہ 9 مئی اور دہشت گردوں کو ایک ہی طرح ڈیل کیا جائے گا، پنجاب اور وفاقی حکومت ملکی مسائل کے حل کے لیے ایک ساتھ چل رہی ہے۔(ن )لیگی رہنما نے کہا کہ آئی ایم ایف کی ڈیل نہ ملے تو روٹی نایاب ہو جائے گی، سری لنکا جیسے حالات ہوجائیں گے، ملک میں اپنی مرضی سے آنا جانا ہر شہری کا حق ہے۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات