شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 2دہشتگرد ہلاک

مارے گئے دہشتگردوں سے ہتھیار،گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد برآمد ہوا،آئی ایس پی آر

بدھ 20 مارچ 2024 21:30

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2024ء) شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 2دہشت گرد ہلاک اور 2زخمی ہوگئے۔آئی ایس پی آرکے مطابق سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں 2دہشت گرد ہلاک اور 2زخمی ہوگئے۔آئی ایس پی آر نے بتایاکہ مارے گئے دہشت گردوں سے ہتھیار،گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد برآمد ہوا۔آئی ایس پی آر کے مطابق مارے گئے دہشت گرد علاقے میں دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے۔