Live Updates

ڈونلڈ لو سچا ہے تو عمران خان کیخلاف سائفر کیس واپس ہونا چاہیے، بابراعوان

ڈونلڈ لو نے عمران خان کو بری کرنے والا بیان دیا ہے، ڈونلڈ لو کے مطابق سائفر ہے ہی نہیں، میڈیا سے گفتگو

جمعرات 21 مارچ 2024 13:54

ڈونلڈ لو سچا ہے تو عمران خان کیخلاف سائفر کیس واپس ہونا چاہیے، بابراعوان
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2024ء) رہنما تحریک انصاف و سینئر قانون دان بابر اعوان نے کہا ہے کہ اگر امریکی سیکریٹری ڈونلڈ لٴْو نے سچ بولا ہے تو سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف سائفر کیس واپس ہونا چاہیے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بابر اعوان نے کہا کہ ڈونلڈ لو نے عمران خان کو بری کرنے والا بیان دیا ہے، ڈونلڈ لو کے مطابق سائفر ہے ہی نہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر ڈونلڈ لو سچا ہے تو یہ مقدمہ ہی جھوٹا ہے، اگر ڈونلڈ لو جھوٹا اور یہ سچے ہیں تو ان کا مقدمہ ہی ختم۔بابر اعوان نے کہا کہ موجودہ حکومت چوری کے مینڈیٹ سے بنائی گئی ہے، یہ سلیوٹ مار حکومت ہے، یہ پہلے سلیوٹ مارتیہیں ڈونلڈ لو کو۔انہوں نے کہا سائفرپر عمران خان کا موقف کل ثابت ہوگیا، کل ڈونلڈ لو نے تسلیم کیا کہ ہم نے سازش نہیں کی اور سائفر جھوٹا ہے، پاک -یران پر گیس پائپ لائن پر امریکی دباؤ کیا مداخلت نہیں واضح رہے کہ گزشتہ روز جنوبی ایشیا کے لیے امریکی اسسٹنٹ سیکرٹری خارجہ ڈونلڈلو نے امریکی ایوان نمائندگان کی کمیٹی میں بیان دیا تھا کہ سائفر سازش سراسر جھوٹ ہے، امریکا کا عمران خان حکومت کے خاتمے میں کوئی کردار نہیں ۔

(جاری ہے)

ڈونلڈ لو نے کہا تھا کہ میں اس نکتے پر بہت واضح جواب دینا چاہتا ہوں، یہ الزامات، یہ سازشی تھیوری، جھوٹ ہے، یہ سراسر جھوٹ ہے، میں نے اس حوالے سے پریس رپورٹنگ کا جائزہ لیا ہے جسے پاکستان میں سائفر کہا جاتا ہے جو مبینہ طور پر یہاں کے سفارت خانے سے لیک ہونے والی سفارتی کیبل ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات