صاف ستھرا پنجاب کا مشن خطرے میں پڑ گیا عملہ صفائی تنخواہوں سے محروم عملہ صفائی کا سول کورٹ کے سامنے کتبے اٹھاکر احتجاج

Rana Saqib Saleem رانا ثاقب سلیم جمعرات 21 مارچ 2024 16:34

بہاولنگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 مارچ2024ء) صاف ستھرا پنجاب کا مشن خطرے میں پڑ گیا عملہ صفائی تنخواہوں سے محروم عملہ صفائی کا سول کورٹ کے سامنے کتبے اٹھاکر احتجاج، میونسپل انتظامیہ سے تنخواہیں جاری کرنے کا مطالبہ ۔

(جاری ہے)

میونسپل انتظامیہ بہاولنگر کی جانب سے عملہ صفائی کو تاحال تنخواہیں جاری نہ ہونے پر مرد و خواتین سینٹری ورکرز کا اپنے مطالبات کے حق میں سول کورٹ کے باہر کتبے اٹھا کر خاموش احتجاج، تنخواہ نہ ملنےپر احتجاج کرنے والے ملازمین مسلم، ہندو اور کرسچن برادری سے تعلق رکھتے ہیں، احتجاج کرتے سینٹری ورکرز کا کہنا تھا کہ ماہ صیام جاری ہے، ایسٹر اور ہولی قریب ہے گھروں میں راشن نہیں گزر اوقات مشکل ہوگیا ہے، ستھرا پنجاب کے لیے ڈیوٹی کررہے ہیں گھروں میں فاقے ہیں، پیٹ میں کچھ نہیں ہوگا تو ڈیوٹی کیسے کریں گے،اب تو ہمیں کوئی ادھار بھی دینے کو تیار نہیں، ہمارے حال پر رحم کیا جائے، ہم وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف اور ڈپٹی کمشنر بہاولنگر سے اپیل کرتے ہیں کہ ہماری تنخواہیں جاری کرتے ہوئے ہمارے خاندانوں کو فاقوں سے بچایا جائے۔