بلوچستان اسمبلی کے دو حلقوں پر ضمنی انتخاب کیلئے ٹریبونل قائم کر دیا گیا

جمعرات 21 مارچ 2024 20:09

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2024ء) بلوچستان اسمبلی کے دو حلقوں پر ضمنی انتخاب کے لئے ٹریبونل قائم کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کے مطابق بلوچستان اسمبلی کے دو حلقوں پی بی 20 خضدار III اور پی بی 22 لسبیلہ پرضمنی انتخاب کے لئے ٹریبونل قائم کر دیا گیاٹریبونل کے جج بلوچستان ہائی کورٹ کے معزز جج جسٹس محمد عامر نوز رانا ہونگے ، واضح رہے کہ دونوں نشستیں سردار اختر مینگل اور جام کمال کی قومی اسمبلی کی رکنیت کا حلف اٹھانے کی وجہ سے خالی ہوئی تھیں ، الیکشن کمیشن کے مطابق دونوں نشستوں پر ضمنی انتخاب 21اپریل کو ہوگا جبکہ کاغذات نامزدگی کی منظوری یا مسترد ہونے کے خلاف اپیلیں 25 تاریخ تک دائر کی جاسکیں گی اور ایپلیٹ ٹریبونل 28 مارچ تک اپیلوں پر فیصلے کرے گی۔