ٹھٹھہ واٹر سپلائی ریفرنس کی سماعت 22 اپریل تک ملتوی

جمعرات 21 مارچ 2024 20:11

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مارچ2024ء) احتساب عدالت کے جج ناصرجاوید رانا کی عدالت میں زیر سماعت ٹھٹھہ واٹر سپلائی ریفرنس کی سماعت 22 اپریل تک ملتوی کر دی گئی، صدر مملکت کی جانب سے صدارتی استثنیٰ کی درخواست دائر کر دی گئی جس پر عدالت نے نیب کو نوٹس جاری کر دیا۔

(جاری ہے)

جمعرات کے روز سماعت کے دوران صدر آصف علی زرداری کی جانب سے وکیل ارشد تبریز عدالت میں پیش ہوئےاورموقف اختیار کیا کہ آصف زرداری کو صدارتی استثنیٰ حاصل ہے، صدر مملکت کے خلاف کیس کی کارروائی آگے نہیں بڑھائی جا سکتی۔

عدالت نے نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئےکیس کی سماعت 22 اپریل تک ملتوی کردی۔ریفرنس کے ملزمان میں سابق سیکرٹری اعجاز احمد خان، علی اکبر، اعجاز میمن،علی اکبر ابرو، خواجہ عبدالغنی مجید، مناہل مجید، عبدالندیم بھٹو ودیگر شامل ہیں۔