ویٹرنری یونیورسٹی کے ما ئکرو بیا لو جی انسٹی ٹیو ٹ کے زیر اہتمام ایڈز بیما ری کے مو ضو ع پر آ گاہی سیمینار اور پوسٹر مقا بلے کا انعقاد

جمعرات 21 مارچ 2024 21:17

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مارچ2024ء) یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈاینیمل سائنسز لا ہور کے انسٹی ٹیو ٹ آف ما ئکرو بیا لو جی نے پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈیپا رٹمنٹ کے پنجاب ایڈز پروگرام کے تحت سٹی کیمپس میں ایڈز بیماری سے متعلقہ عوام الناس میں آ گاہی پھیلانے کے لیئے سیمینار اور پوسٹر مقا بلے کا انعقاد کیا۔ وا ئس چانسلر میری ٹو ریئس پرو فیسر ڈا کٹرمحمد یونس(تمغہ امتیاز) نے سیمینار کی اختتا می تقریب کی صدارت کرتے ہو ئے ڈائریکٹر انسٹی ٹیو ٹ آف ما ئکرو بیا لو جی پروفیسر ڈاکٹر آفتاب احمد انجم کے ہمراہ پوسٹر مقا بلے میں جیتنے والے طلبہ کے درمیان کیش پرائزانعا مات اور آرگنا ئزر کے درمیان شیلڈیں تقسیم کیں جبکہ پرنسپل آفیسر سٹو ڈنٹس افیئرز پرو فیسر ڈاکٹر انیلہ ضمیر درا نی، رجسٹرار سجاد حیدر کے علا وہ فیکلٹی ممبران اور طلبہ کی بڑی تعداد بھی اس مو قع پر مو جو د تھی۔

(جاری ہے)

پوسٹر مقا بلے میں انسٹی ٹیو ٹ آف بائیو کیمسٹری اینڈ با ئیو ٹیکنا لو جی کی فروا نے پہلی، اپلا ئڈ ما ئکرو بیا لو جی کی بختا ور خان نے دوسری جبکہ ما ئکرو بیا لو جی کی اُم کلثوم نے تیسری پوزیشن حا صل کی۔ اختتا می تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے پرو فیسر ڈا کٹرمحمد یونس نے کہا کہ اس طرح کے سیمینارکا انعقاد عوام الناس میں مہلک بیماری ایڈز سے متعلقہ بچا ئو، تشخیص ، احتیا ط تدا بیر اور طریقہ علاج کی آ گا ہی پھیلانے کے لیئے انتہا ئی ضروری ہے نیز سیمینار کے آرگنا ئزر کی کاوشو ں کو بھی سرا ہا۔پروفیسر ڈاکٹر آفتاب احمد انجم نے طلبہ کی نئی سو سا ئٹی فار ما ئکرو بیا لو جی کی منظوری دینے پر وائس چانسلر محمد یونس کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :