Live Updates

صوبہ بھر میں جعلی، غیر رجسٹرڈ ادویات کے خلاف ایف آئی اے کے ساتھ ملکر کریک ڈاؤن جاری ہے، خواجہ عمران نذیر

جمعرات 21 مارچ 2024 23:02

صوبہ بھر میں جعلی، غیر رجسٹرڈ ادویات کے خلاف ایف آئی اے کے ساتھ ملکر ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مارچ2024ء) صوبائی وزیر پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی جعلی ادویات کی تیاری اور خریدوفروخت پر زیروٹالرنس ہے۔ غیر رجسٹرڈ، غیر معیاری اور جعلی ادویات کے خلاف ایف آئی اے کے ساتھ ملکر صوبہ بھر میں کریک ڈاؤن کیا جارہا ہے، اس نیٹ ورک کا خاتمہ اور عوام کو معیاری ادویات کی فراہمی میرا مشن ہے، اپنے گزشتہ دور میں کئے گئے انقلابی کاموں کو آگے بڑھایا جائے گا۔

صوبائی وزیر صحت نے ان خیالات کا اظہار آج ایف آئی اے ریجنل آفس میں ڈائریکٹر سرفراز ورک کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ایف آئی اے اور پنجاب ڈرگز کنٹرول ونگ کی ٹیمیں بھی موجود تھیں۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نزیر کی ایف آئی اے آفس آمد پر ڈائریکٹر سرفراز ورک نے استقبال کیا۔خواجہ عمران نزیر نے کہا کہ پنجاب میں ادویات کی تیاری و فروخت کے لئے وضع کیا گیا میکنزم پر عملدرآمد کرایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ۔صوبہ بھر میں جعلی ادویات کے خلاف ایف آئی اے کے ساتھ ملکر مشترکہ آپریشن شروع کردیا گیا، ہمارے گزشتہ دور میں 1100 سے زائد مقامات پر آپریشن کئے گئے جن کے دوران ایف آئی اے اور اینٹی نارکوٹکس فورس کا بھرپور تعاون حاصل رہا۔صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نزیر نے کہا کہ صحت کا منصب سنبھالنے کے بعد اب تک ایک درجن سے زائد مقامات پر کارروائی کی گئی، جعلی ادویات بنانے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا اور اس سلسلہ میں کسی قسم کا کوئی پریشر برداشت نہیں کیا جائے گا۔

انہوں نے یقین دلایا کہ ہمارے سرکاری ہسپتالوں کا معیار بہتر بنایا جائے گا کہ اشرافیہ بھی اپنا علاج تسلی سے کروا سکے۔صوبائی وزیر صحت نے کہا کہ نگران حکومت کے دور میں صحت کے شعبہ میں کی گئیں اصلاحات کو آگے لیکر چلیں گے۔ خواجہ عمران نذیر کا کہنا ہے کہ فیصل آباد اور لاہور میں ادویات چوری و فروخت میں ملوث نیٹ ورک گرفتار کرلیا گیا اور کوٹ رادھا کشن میں ایک گودام میں چھاپہ مارکر ادویات پکڑ کر لیب میں رپورٹ کے لئے بھجوا دی گئیں ہیں۔

صوبائی وزیرصحت نے ایف آئی اے ٹیم کا مشترکہ آپریشن کرنے پر شکریہ ادا کیا۔اس موقع پر ڈائریکٹر ایف آئی اے سرفراز ورک نے کہا کہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ہدایت پر پورے ملک میں جعلی ادویات کے خلاف جہاد کا اعلان کردیا ہے، اس آپریشن میں 4 ملازم گرفتا کر لئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پورے ملک میں جعلی ادویات کی تیاری اور چوری میں ملوث نیٹ ورک کے خلاف دیگر صوبائی حکومتوں کے ساتھ ملکر مشترکہ آپریشن شروع کریں گے۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات