اسپیکر نے قائمقام گورنر بلوچستان کا عہدہ سنبھال لیا

جمعرات 21 مارچ 2024 23:20

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2024ء) گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کیلئے گزشہ روز سعودی عرب روانہ ہوگئے ، ملک عبدالولی خان کاکڑ کی بیرون ملک روانگی کے بعد باقاعدہ بلوچستان اسمبلی کے اسپیکر کیپٹن( ر)عبدالخالق اچکزئی نے قائم مقام گورنر بلوچستان کا عہدہ سنبھال لیا۔

(جاری ہے)

جمعرات کو قائمقام گورنر بلوچستان کی حیثیت سے اپنے فرائض کی باقاعدہ ادائیگی شروع کر دی گورنر ہاؤس کوئٹہ پہنچے اور گورنر ہاوس و سیکرٹریٹ کے آفیسرز سے تعارفی ملاقات بھی ہوئی۔