بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 22 لسبیلہ کی نشست ہر ضمنی انتخابات کے سلسلے میں کاغذات نامزدگی کی اسکروٹنی کا عمل مکمل

جمعہ 22 مارچ 2024 00:15

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مارچ2024ء) بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 22 لسبیلہ کی نشست ہر ضمنی انتخابات کے سلسلے میں کاغذات نامزدگی کی اسکروٹنی کا عمل مکمل ہو گیا ۔ریٹرننگ افسر حلقہ پی بی 22 اسسٹنٹ کمشنر بیلہ کے دفتر سے جاری ہینڈآئوٹ کے مطابق امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا عمل مکمل ہوگیا ہے ۔

(جاری ہے)

ریٹرننگ افسر کے دفتر سے جاری ہینڈآئوٹ کے مطابق ضلع لسبیلہ کی صوباء اسمبلی کی ضمنی نشست پر الیکشن لڑنے والے امیدواروں ماریہ کمال نوابزادہ زرین مگسی وڈیرہ حسن جاموٹ انورعلی اورشاہ نوازحسن کے کاغذات نامڈدگی درست قراردیے گئے ہیں جبکہ ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر لسبیلہ طارق عزیز بگٹی کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے ضمنی الیکشن کے پیش نظر انتخابی ٹریبوینل قائم کردیے ہیں ٹریبوینل میں 25 مارچ تک کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد ہونے کے خلاف اپیلیں دائر کی جاسکیں گی طارق عزیز بگٹی نے بتایا کہ ایپلیٹ ٹریبونل 28 مارچ تک اپیلوں پر فیصلے کریں گے 29 مارچ کو امیدواروں کی دستبرداری اور نظرثانی شدہ لسٹیں جاری کی جاہیں گی،انہوں نے بتایا کہ ضمنی الیکشن میں شریک امیدواروں کو انتخابی نشانات کی الاٹمنٹ 30 مارچ اور پولنگ 21 اپریل 2024 کو ہوگی۔