این اے 154میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی، ن لیگی امیدوار عبد الرحمن خان کانجو کامیاب

جمعہ 22 مارچ 2024 15:55

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مارچ2024ء) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 154 لودھراں میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی میں مسلم لیگ ن کے امیدوار عبدالرحمن خان کانجو کامیاب ہوئے۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن نے آزاد امیدوار رانا فراز نون کی کامیابی کا نوٹی فکیشن واپس لے لیا۔الیکشن کمیشن نے این اے 154 لودھراں سے ن لیگ کے امیدوار عبدالرحمن خان کانجو کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق الیکشن کمیشن کے حکم پر این اے 154 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی گئی، دوبارہ گنتی میں عبدالرحمن کانجو کامیاب ہوگئے۔