مسلم لیگ ن ملک کی سب سے بڑی ، مقبول اور نمائندہ جماعت ہے، یاسر خان ببر

جوہی کی عوام کے مسائل کو حل کرنے کے لیئے اپنی جدوجہد جاری رکھوں گا،ن لیگ بشیراحمد میمن کی قیادت میں سندھ میں بھرپور کام کررہی ہے، ن لیگی رہنما

جمعہ 22 مارچ 2024 16:36

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مارچ2024ء) مسلم لیگ ن سندھ کے رہنما سردار یاسر خان ببر نے کہا ہے کہ ملک کو اس وقت استحکام کی ضرورت ہے، ہمیں ملکی استحکام کیلئے متحدہونیکی ضرورت ہے،مسلم لیگ (ن) ملک کی سب سے بڑی اور نمائندہ جماعت ہے ہمارا فرض ہے کہ اس ملک کو بھنور سے نکالنے کی تدبیر کریں، وزیراعظم شہباز شریف ایک قابل عوام دوست اور محنتی وزیراعظم ہیں سب کو ساتھ لے کر چلنا کوئی آسان کام نہیں ہے اس سے قبل بھی وزیراعظم شہباز شریف کا دور وزارت عظمیٰ کسی بھی اسکینڈل سے پاک رہا ہے، ان خیالات کااظہار انہوں نے مسلم لیگ ن سندھ کے صدر بشیر احمد میمن سے ملاقات کے بعد جاری کردہ بیان میں کیا، یاسر خان ببر نے ملاقات میں بشیر احمد میمن کو عمرے کی ادائیگی پر مبارکباد بھی پیش کی ، یاسر خان ببر نے کہا کہ ملکی خوشحالی اور بہتری کے لیئے مسلم لیگ ن عوام دوست پالیسیوں کے تسلسل کو یقینی بنانے اور درست اقتصادی ترجیحات کا تعین کرنے کے لیئے پر عزم ہے ، موجودہ بحرانوں سے نکلنے کے لیئے حکومت کو سخت فیصلے کرنے ہوں گے مشکل حالات کا مقابلہ ہمیشہ قومیں کرتی ہیں ، ہمیں اپنے ملک کی بہتری کے لیئے مشکل فیصلوں کے ساتھ آگے بڑھنا ہوگا، مسلم لیگ ن پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کی ضمانت ہے ، عوامی خدمت کیلئے فولادی عزم کی ضرورت ہے ، وفاقی حکومت کی تمام اتحادی و دیگر سیاسی جماعتوں کو سیاسی اختلا فات کو ایک طرف رکھ کر معاشی استحکام کی رفتار کو بہتر کرنے کے لیئے مربو ط انداز میں کام کرنا ہوگا کیونکہ یہ وقت کا تقاضا ہے ، انہوں نے کہا کہ سندھ کی عوام کے مسائل کو حل کرنے کے لیئے اپنی کاوشیں جاری رکھیں گے جوہی کے عوام کی محرومیوں کے خاتمے کے لیئے اپنا کردار ادا کروں گا، یہاں کے لوگ میرے اپنے ہیں اور ان کے مسائل کو حل کرنا اپنی ذمہ داری سمجھتا ہوں، مسلم لیگ ن کے پلیٹ فارم سے سندھ کی عوام کی بہتری اورخوشحالی کے لیئے جدوجہد کرتا رہوں گا ، مسلم لیگ ن سندھ میں مضبوط ہوتی جارہی ہے اور ہر بڑھتے دن کے ساتھ مسلم لیگ ن کی مقبولیت میں بھی اضافہ ہوتا جارہا ہے ، انہوں نے کہا کہ اس وقت وفاقی حکومت کے لیئے بے شمار چیلنجز ہیں جن سے نمٹنے کے لیئے وفاقی حکومت پالیسیاں بنا رہی ہے معیشت کی بہتری اہم ترین مسئلہ ہے میاں شہباز شریف قابل، تجربہ کار اور باصلاحیت سیاستدان ہیں امید ہے کہ وہ بہت ملکی معیشت کو اپنے پاوں پر کھڑا کردیں گے، پوری قوم جانتی ہے کہ پاکستان نے ترقی ہمیشہ مسلم لیگ ن کے دور اقتدار میں کی اور اب بھی جلد خوشحالی اور بہتری کا دور آئیگا۔