
سول سوسائٹی سپورٹ پروگرام (سی ایس ایس پی) اور سندھ ہیومن رائٹس کمیشن کے مشترکہ تعاون سےحیدرآباد میں اسٹیک ہولڈرز میٹنگ کا انقعاد کیا گیا
عبید اللہ کوری
جمعہ 22 مارچ 2024
17:01
(جاری ہے)
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرپرسن سندھ ہیومن رائٹس کمیشن اقبال احمد ڈیتھو نے کہا کہ سندھ ہیومن رائٹس کمیشن کا کام سول سوسائٹی اور حکومت کے درمیان پل کا کردار ادا کرنا ہے اور اسی سلسلے میں آج مختلف جگہ وزٹ کرکے متعلقہ افسران کو تجاویز پیش کی گئی ہیں جبکہ اس تقریب کا مقصد عوامی مسائل اور مشکلات کو ضلعی انتظامیہ تک پہنچانا ہے اسی لیے آج ڈی سی اور ایس ایس پی دونوں یہاں موجود ہیں تاکہ آپ کھل کر سوال کر سکیں اپنے مسائل بتا سکیں جو فوراً حل طلب ہوں انہیں آج یہیں سے حل کرکے اٹھیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ حیدرآباد میں موجود دارا لامان اور دارالا طفال کو درپیش مسائل سے نمٹنے کے لیے حکومت اور سول سوسائٹی دونوں کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے جن میں سرفہرست ایڈوائزری کمیٹی کو فعال کرنے، وہاں موجود خواتین اور بچوں کے لیے ووکیشنل اور ٹیکنیکل ٹریننگ کے لیے مستقل ٹرینرز کی تعیناتی اور قانونی معاونت کی فراہمی ہے۔ حیدرآباد کے لیے دارالبنات اور سینیئر سٹیزنز کا شیلٹر ہوم جلد منظور ہونے والا ہے جس کے لیے لیٹر لکھا جا چکا ہے ۔ نور محمد بجیر سی-ای-او سول سوسائٹی سپورٹ پروگرام نے کہا کہ سارے اداروں کی یہاں موجودگی کا مقصد بنیادی انسانی حقوق کی حصولی میں درپیش مسائل کی نشاندہی کرنا اور مشترکہ کوشش اور تعاون سے خواتین ، بچوں اور اقلیتوں کے حقوق یقینی بنانا ہے۔ ہمارا مذہب ، آئین سب کے لیے برابر حقوق کی تلقین کرتا ہے، جس میں رنگ ، نسل ، مذہب، جنس، عمر اور طبقے کی کوئی بندش نہیں۔ سی-ایس-ایس-پی کی ہی کوشش سے حیدرآباد سمیت 09 اضلاح میں امن اور فیکٹ فانڈنگ کمیٹیز بن چکی ہیں، جن میں ہر مذہب کے رہنما شامل ہیں تا کہ مذہب پے ہونے والے تنازع کا حل نکالا جا سکے، ساتھ ہی حیدرآباد اور میر پور خاص سٹیزن فورمس بھی عورتوں ، بچوں اور اقلیتوں کے حقوق پر کام کر رہی ہیں۔ بعد ازاں سول سوسائٹی کے نمائندوں اور اقلیتوں کی نمائندگی کرنے والی شخصیات کی جانب سے مختلف مسائل پر توجہ دلائی گئی اور سوالات کیے گئے جن کا ڈپٹی کمشنر اور ایس ایس پی نے خاطر خواہ جواب دیتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ عوامی شکایات کا ازالہ کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی ۔ تقریب سے ماروی اعوان ڈائریکٹر وومن پروٹیکشن سیل، امبرین مستوئی انچارج چائلڈ پروٹیکشن سیل، عاشق کلہوڑو ڈپٹی ڈائریکٹر وومن ڈویلپمنٹ ڈپارٹمنٹ، خالدہ سومرو ڈائریکٹر دارالامان، غلام سرور ڈائریکٹر لیبر ڈیپارٹمنٹ، محبوب زمان ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ، میونسپل کمشنر، ، فہیم ببر سندھ ٹی وی نیوز اور سول سوسائٹی کے نمائندگان نے بھی بنیادی انسسانی حقوق خصوصا عورتوں ، بچوں اور اقلیتوں کے حقوق پر اظہار خیال کیا اور مختلف تجاویز دیں.متعلقہ عنوان :
مزید مقامی خبریں
-
پاکستان قازقستان تعلیمی میلہ اور وائس چانسلرز سمٹ، عالمی تعلیمی افادیت کی طرف ایک قدم
-
بھارتی اقدامات، مرکزی مسلم لیگ کاملک گیر احتجاج، مودی سرکار کیخلاف عوام سڑکوںپر
-
جاپان انٹرنیشنل کوآپریشن ایجنسی (جائیکا) کی جانب سے فیصل آباد میں صاف پانی کی فراہمی اور تقسیم کےنظام کی تقریب
-
این ڈی ایم اے کی جانب سے خطرات کی پیشگی آگاہی کے ذریعے رپورٹنگ کو موئثر بنانے کے عنوان پر سیمینار کا انعقاد
-
جاپان انٹرنیشنل کوآپریشن ایجنسی (جائیکا) کی جانب سے فیصل آباد میں صاف پانی کی فراہمی اور تقسیم کےنظام کی تقریب
-
رہنما مسلم لیگ ق خواجہ رمیض حسن کی وائس چیئرمین پنجاب اوورسیز پاکستانی کمیشن بیرسٹر امجد ملک سے ملاقات
-
پنجاب سیڈ کارپوریشن نے دھان موٹا چاول کے بیجوں کے نرخ مقرر کر دیئے
-
اربوں روپے ناجائز ریفنڈز دینے پر کارروائی کرنے کی ہدایت دی، ڈاکٹر آصف جاہ
-
اسلامی جمہوریہ ایران کا سفارت خانہ ایران کے صوبہ سیستان و بلوچستان میں 8 پاکستانی شہریوں کے خلاف غیر انسانی اور بزدلانہ مسلح واقعے کی شدید مذمت کرتا ہے۔ سفیر رضا امیری مقدم۔
-
سمرقند اسٹیٹ میڈیکل یونیورسٹی میں سپورٹس فیسٹیول 2025 کا کامیاب آغاز
-
فیصل آباد فوٹو جرنلسٹ ایسوسی ایشن پریس کلب (رجسٹرڈ) کی جانب سے ممبران میں یونین کارڈز تقسیم، صدر و سیکرٹری سمیت سینئرز کی بھرپور شرکت
-
ملک سہیل طلعت نے وزیراعظم شہباز شریف کے بجلی پیکج کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ نہایت ہی مثبت پیش رفت ہے۔
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.