وزیر اعلی پنجاب سے فارن کامن ویلتھ اینڈ ڈویلپمنٹ آفس وفد کی ملاقات،ہیلتھ، تعلیم ودیگر شعبوں میں اشتراک پر اتفاق
جمعہ 22 مارچ 2024 22:59
(جاری ہے)
وزیر اعلی نے وفد کا خیر مقدم کیا اور پائیدار اقدامات کے لئے اشتراک کار کے جذبے کو سراہا۔
وزیر اعلی نے کہا کہ فارن کامن ویلتھ اینڈ ڈویلپمنٹ آفس کے ساتھ کام کرکے خوشی ہو گی۔صاف پانی، ویسٹ مینجمنٹ، ہیلتھ، ایجوکیشن سیکٹر میں بہت بہتری لانے کی ضرورت ہے۔ زیادہ وقت پائیدار ترقی کے ماڈل کی منصوبہ بندی پر صرف ہورہا ہے اورایک بھی دیہی صحت مراکز تسلی بخش نہیں۔مریم نواز شریف نے کہا کہ موبائل ہیلتھ یونٹس، کلینک آن وہیلز پروگرام لا رہے ہیں۔ ایف سی ڈی اوکے تعاون سے تعلیم اور صحت کے شعبہ میں نمایاں بہتری آئے گی۔ پنجاب میں ویسٹ مینجمنٹ کے نظام میں دیہات کو نظر انداز کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبے میں کوڑا اکٹھا کرنے کا مناسب سسٹم نہیں اور لینڈ فِل سائیٹس کی کمی ہے۔پورے صوبے کیلئے مئوثر اور پائیدار ویسٹ مینجمنٹ کا نظام لا رہے ہیں۔ترقی کے شارٹ ٹرم، میڈیم ٹرم اور لانگ ٹرم منصوبوں پر کام کر رہے ہیں۔وزیر اعلی نے کہا کہ سموگ کے سدباب پرکام کرنے کی بہت ضرورت ہے۔ ماحولیاتی تحفظ کیلئے حکومت اقدامات کر رہی ہے۔ ماحول میں بہتری کے مطلوبہ نتائج حاصل کرنے میں وقت لگے۔پی ایم یو کو ری سٹرکچر کیا جائیگا۔ مانیٹرنگ کا مناسب نظام ہو گا تو منصوبوں کے مطلوبہ نتائج حاصل ہوں گے۔ مریم نواز شریف نے کہا کہ سوشو اکنامک رجسٹری پروگرام سے تمام آبادی کا ڈیٹا اکٹھا کیا جائے گا۔ سیکنڈری اور پرائمری سکولوں کے طلبہ کیلئے فری کھانے کا پروگرام لا رہے ہیں۔ تعلیم کی کوالٹی اور ٹیچرز کی ٹریننگ پر کام کر رہے ہیں۔ وفد کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ مستند ڈیٹا کی موجودگی میں بہتر انداز میں پراجیکٹ کو چلایا جا سکے گا۔2018 ء تک متعدد سکولوں میں بجلی، صاف پانی، واش رومز کی سہولیات فراہم کی گئیں۔ تعلیم، صحت اور سوشل پروٹیکشن کی سروس ڈیلیوری بہتر کرنے پر توجہ مرکوز ہے۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ ماحولیاتی تحفظ، ریونیو میں اضافہ سمیت دیگر سیکٹرز پر مزید کام کرنے کی ضرورت ہے۔ وفد نے یقین دہانی کرائی کہ گندم، مکئی اور گنے کی پیداوار میں اضافے کیلئے تعاون کریں گے۔ لوکل گورنمنٹ ریونیومیں 50 فیصد اضافے کے لئے اقدامات کی ضرورت ہے۔سکولوں میں بچوں کی انرولمنٹ بڑھانے، کوالٹی ایجوکیشن اور انفراسٹرکچر کی بہتری کیلئے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب،صوبائی مشیرپرویز رشید، صوبائی وزیر سکول ایجوکیشن رانا سکندر حیات، صوبائی وزیرسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن خواجہ سلمان رفیق،صو بائی وزیر پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر خواجہ عمران نذیر، ایم پی اے ثانیہ عاشق،چیئرمین پی اینڈ ڈی، سیکرٹریزخزانہ،سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر، پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر، سکولز یجوکیشن،پاپولیشن، جنگلات، توانائی، ماحولیات،ڈی جی پی ڈی ایم اے،سی ای او پی بی آئی ٹی،برطانیہ ہائی کمیشن سے زو ویئر ، پولیٹیکل کونسلر،میٹ کلینسی ،سینئر گورننس ایڈوائزر،نوید عزیز ،سینئررسپونسیبل آفیسر ایس این جی پروگرام، کلارا اسٹرینڈوج ،پنجاب میں برطانوی نمائندہ، مجیب خان ،پروجیکٹ ڈائریکٹر ایس این جی،بلال را ،ڈیلیوری ایسوسی ایٹس اور دیگر حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔مزید قومی خبریں
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.